Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

کم جونگ ان کی ایک اور بیٹی یا بیٹا بھی ہے، انٹیلیجنس رپورٹ میں حیران کن دعویٰ

Admin
By Admin
Sep 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MAMATA BANERJEE KA BADA ELAAN, BJP KI TANA SHAHI NA RUKI TOH DELHI MEIN KARENGI DHARNA

کم جونگ ان کی ایک اور بیٹی یا بیٹا بھی ہے، انٹیلیجنس رپورٹ میں حیران کن دعویٰ
کم جونگ ان کی ایک اور بیٹی یا بیٹا بھی ہے، انٹیلیجنس رپورٹ میں حیران کن دعویٰ — September 11, 2026
جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ایک اور بیٹی یا بیٹا بھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی قومی خفیہ ایجنسی (این آئی ایس) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ حیران کن دعویٰ کیا۔

این آئی ایس کے مطابق کم جونگ ان کی بیٹی اور ان کی جانشین کم جو اے کی ایک چھوٹی بہن یا بھائی بھی موجود ہے، لیکن اس کی جنس کے بارے میں تاحال کوئی معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔


انٹیلیجنس ایجنسی حکام نے تصدیق کی کہ اگرچہ شمالی کوریا کے حکمران خاندان میں بچوں کی پیدائش کی ترتیب طویل عرصے سے ایک راز بنی ہوئی ہے، لیکن کم جو اے کو اس وقت باقاعدہ طور پر اقتدار سنبھالنے کیلیے تیار کیا جا رہا ہے۔

این آئی ایس اس بات کی بھی جانچ پڑتال کر رہی ہے کہ آیا کم جو اے کا کوئی بڑا بھائی بھی موجود ہے یا نہیں، البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ جانشینوں کی صف میں اس کا کوئی نام و نشان یا مقام نہیں ہے۔

سب سے پہلے 2022 میں ایک بین البراعظمی بلیسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر دنیا کے سامنے لائی جانے والی کم جو اے بتدریج اپنے والد کم جونگ ان کے شانہ بشانہ ایک نمایاں کردار اختیار کرتی چلی گئی ہیں۔

وہ معمول کے مطابق ریاست کی اہم تقریبات، فوجی پریڈز اور بڑے سفارتی میل ملاقاتوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتی ہیں۔

جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ایک اور بیٹی یا بیٹا بھی ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn