خضر پور کالج کے شعبہء ہندی کی جانب سے جشن یوم ہندی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقابلہء شعر خوانی کے علاوہ ثقافتی پروگرام اور شعبہ جاتی سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ پروگرام کا آغاز خضرپور کالج کی طالبہ ساجدہ خاتون کے استقبالیہ گیت سے ہوا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ابھیجیت گنگولی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ 'ہندی نے اپنے آغاز سے لے کر آج تک بہت ترقی کی ہے۔' شعبہ کے استاد ڈاکٹر ایتو سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ 'مختلف زبانوں کا لٹریچر ہندی میں ترجمہ کے ذریعے دستیاب ہے۔' مہمان خصوصی کے طور پر، عزت مآب ڈاکٹر کمل کمار، صدر شعبہء ہندی، امیش چندر کالج ، کولکاتا نے 'عالمی تناظر میں ہندی' پر مدلل تقریر کی۔ خضر پور کالج کے I.Q.A.C کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سواتی پال نے اپنے بیان میں کہا کہ 'ہندی' بطور زبان جنوبی ہندوستان میں بھی اپنا خاص مقام بنا رہی ہے۔ شعبہء ہندی کے ایک اور استاد ڈاکٹر ارچنا پانڈے نے اشعار سنائے۔ ڈاکٹر کمل کمار جی اور ڈاکٹر راما مشرا نے شعری تکرار مقابلہ کے جج کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔ خضرپور کالج کے شعبہء ہندی کی صدر ڈاکٹر محمودہ خانم نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ’’اے آئی کے دور میں ہندی کو امکانات کے ساتھ ساتھ بہت سے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔ مسابقت کے اس دور میں طلبہ کو اپنی زبان کا احترام کرتے ہوئے ہندی سے زیادہ دوسری زبانیں بھی سیکھنی چاہئیں۔تقریب کے اختتام میں اظہار تشکّر سدھا جی نے ادا کیا جب کہ نظامت کے فراٸض شعبہء ہندی کی ہونہار طالبہ نازیہ رضا اور افریزہ زابی بخوبی انجام دیا
Source: social media
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
سارا اکیڈمی کی جانب سے ضلع ہوڑہ سطح پر شاندار جاب فیئر کا انعقاد*
زکریا اسٹریٹ میں’ نیومنی جیمس‘ کا افتتاح
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال بھی وقف معاملے پر لا بورڈ کے ساتھ ہے