Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Entertainment

کنگنا رناوت کا طلبہ پر پولیس تشدد کا دفاع، عوامی ردعمل قرار دیدیا

متنازع بیانات دینے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے سڑکوں پر طلبہ کو مارنے والوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب بولتے ہو تو سننا بھی پڑے گا۔ کنگنا رناوت نے کاکروچ جنتا پارٹی کی احتجاجی تحریک پر کڑی تنقید کی اور احتجاج کرنے والے طلبہ پر تشدد کرنے والے پولیس والوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر عمل کا ایک برابر اور مخالف ردعمل بھی ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بھارت جینزی کی اس تحریک کی وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بنا۔ 20 جولائی کو تقریباً 50,000 مظاہرین نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں بالآخر بھارت کے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا۔ کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا، جو احتجاج کرنے والے آج سڑکوں پر عام لوگوں کے ہاتھوں مار کھا رہے ہیں اور بدسلوکی کا سامنا کر رہے ہیں، وہ اپنی گندی اور توہین آمیز ویڈیو کلپس کی وجہ سے اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ جب آپ بولتے ہیں تو دوسروں کی بات بھی سننی پڑتی ہے۔ کنگنا کے مطابق اگر آپ عوامی املاک کو نقصان پہنچائیں گے تو عوام بھی آپ کو نقصان پہنچائیں گے۔ اگر آپ کو ملک اور اس کی قیادت سے مسئلہ ہے اور آپ نے سرعام انتہائی گندی گالیاں دیں، تو اب ان لوگوں کی بھی سنیں جو اس ملک سے محبت کرتے ہیں اور جنہوں نے ووٹ کی طاقت سے اس حکومت کو منتخب کیا ہے کیونکہ بولنے کا حق انہیں بھی حاصل ہے۔ رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اب رونے کی کوئی بات نہیں، ہر عمل کا ایک ردعمل بھی ہوتا ہے۔ اگر پڑھائی کے باوجود آپ کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے تو اب آ جائے گا اور بہت اچھی طرح سمجھ آ جائے گا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Entertainment

دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا

10 months ago

شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

4 months ago

میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

9 months ago

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments