Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

ایلون مسک کے بیان پر کمل ہاسن سیخ پا ہوگئے

Admin
By Admin
Oct 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

ایلون مسک کے بیان پر کمل ہاسن سیخ پا ہوگئے
ایلون مسک کے بیان پر کمل ہاسن سیخ پا ہوگئے — October 10, 2026
اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کے بیان پر بھارتی اداکار اور رکن پارلیمنٹ کمل ہاسن سیخ پا ہوگئے۔

ایلون مسک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُن کی سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک دنیا کے 165 سے زائد ممالک میں فعال ہے لیکن 5 سال سے بھارتی قوانین کی پاسداری کرنے کے باوجود اسے لائسنس نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے نام لیے بغیر مکیش امبانی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ چند اجارہ دار جو اصل میں بھارت کے باس ہیں، اسٹارلنک کی راہ میں رکاوٹ کی بڑی وجہ اجارہ داری اور اپنا کاروبار برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔

ایلون مسک کے بیان نے کمل ہاسن کو سیخ پا کردیا، اداکار اور رکن پارلیمنٹ نے اسپیس ایکس کے بانی کے موقف کو مسترد کردیا اور کہا کہ بھارت ایک خود مختار ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جمہوری ملک ہے یہ کوئی کالونی نہیں کہ کسی بھی بھارتی یا غیر ملکی ارب پتی کو ملک کی پالیسیاں بنانے کا حق دے دیا جائے۔

کمل ہاسن نے یہ بھی کہا کہ سستے اور معیاری سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی راہ میں کاروباری رقابت خوش آئند ہے، اس کے باجود قومی سلامتی ، مقامی صنعت کے تحفظ اور پالیسی سازی کا حتمی صرف بھارت کے عوام کو حاصل ہے۔

اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او ایلون مسک کے بیان پر بھارتی اداکار اور رکن پارلیمنٹ کمل ہاسن سیخ پا ہوگئے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn