وسطی امریکی ملک پاناما میں سات اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے باعث ملک کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے بعد ملک کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں بھی کئی گھنٹوں کے لیے معطل رہیں۔
پاناما کے حکام کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
زلزلے کا مرکز صوبہ ہیریرا کے جنوب مشرق میں ایک کم آبادی والے علاقے میں بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے باعث پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی، تاہم پاناما کینال میں بحری جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہی۔
رواں سال پاناما کے پڑوسی ممالک کولمبیا اور وینزویلا میں بھی شدید اور ہلاکت خیز زلزلے آ چکے ہیں۔
وسطی امریکی ملک پاناما میں سات اعشاریہ سات شدت کے زلزلے کے باعث ملک کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments