Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے بعد حکومت کا 3000 اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

Admin
By Admin
Oct 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے بعد حکومت کا 3000 اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان
فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے بعد حکومت کا 3000 اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان — October 10, 2026
فرانس کی حکومت نے ثانوی تعلیم کے لیے مزید وسائل مختص کرنے کے مطالبے پر نوجوان طلبہ کے تین ہفتوں سے جاری احتجاج کے بعد 3000 اضافی متبادل اساتذہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسے حکومت کی جانب سے اسے مظاہرین کے مطالبات کے جواب میں پہلی ٹھوس پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

فرانس کے وزیرِ تعلیم ایڈوارڈ جیفری نے جمعرات کی شام ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ وزارت ایک نیا کمپیوٹر پروگرام استعمال کرے گی، جس کے ذریعے اضافی اساتذہ کو ضرورت کے اعتبار سے تقریباً 500 ثانوی سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔

احتجاج کے دوران جمعرات کو ملک بھر میں تقریباً 71 ہزار افراد نے مظاہروں میں شرکت کی، جن میں سے 24 ہزار پیرس کے پلیس دے لا باستیل میں جمع ہوئے۔

پولیس نے بعض مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔ بورڈو میں ایک سکول میں توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ مارسی میں سکول کے ایک نائب سربراہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

حکومت کے مطابق احتجاج شروع ہونے کے بعد سے اب تک چھ ہزار 877 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں 86 فیصد کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔

جمعے کو ملک کے تین ہزار 500 میں سے تقریباً 140 ہائی سکول مکمل یا جزوی طور پر بند رہے، جو گذشتہ دنوں کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔ تاہم، آئندہ منگل کو ایک اور احتجاج کی اپیل کی گئی ہے۔

تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کا طویل عرصے سے کہنا ہے کہ اساتذہ کی غیر حاضری اور ان کی جگہ پڑھانے کے لیے متبادل اساتذہ کی کمی کے باعث طلبہ کا تدریسی وقت ضائع ہو رہا ہے۔

نئے پروگرام کے تحت ان سکولوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں اساتذہ کی کمی سب سے زیادہ ہے، جن میں بڑی تارکینِ وطن آبادی والے شہروں کے مضافاتی علاقوں کے سکول بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

فرانس کی حکومت نے ثانوی تعلیم کے لیے مزید وسائل مختص کرنے کے مطالبے پر نوجوان طلبہ کے تین ہفتوں سے جاری احتجاج کے بعد 3000 اضافی متبادل اساتذہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسے حکومت...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn