Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جے پی ایس سی 11ویں۔13ویں اور فوڈ سیفٹی آفیسر امتحان منسوخ کرنے کے حکم پر روک لگائی

رانچی، 20 اگست:) جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جے پی ایس سی کے 11ویں سے 13ویں سول سروس امتحان اور فوڈ سیفٹی آفیسر امتحان کے سلسلے میں ریاستی حکومت کی جانب سے جاری حکم پر فوری اثر سے روک لگا دی ہے ۔
عدالت کے اس فیصلے سے دونوں امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو بڑی راحت ملی ہے ۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو 15 دن کے اندر کا¶نٹر حلف نامہ داخل کرکے اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
معاملے کی سماعت جمعرات کو جسٹس دیپک روشن کی عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکومت کے اس حکم پر روک لگا دی، جس کے تحت ان امتحانات اور ان سے متعلق تقرری کے عمل کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ 15 دن کے اندر کا¶نٹر حلف نامے کے ذریعے اپنا جواب داخل کرے ۔ حکومت کا جواب داخل ہونے کے بعد معاملے کی اگلی سماعت ہوگی۔
ہائی کورٹ نے متعلقہ درخواست گزاروں کو بھی فوری راحت دی ہے ۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ درخواست گزار فوری اثر سے اپنے کام پر واپس لوٹیں۔ اس سے ان کامیاب امیدواروں کو بڑی راحت ملی ہے ، جن کی تقرری حکومت کے حکم کے بعد متاثر ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی کے امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کو لے کر طویل عرصے سے طلبہ کی تحریک چل رہی تھی۔ احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبات کے درمیان ریاستی حکومت نے کئی بھرتی امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ حکومت نے 2014 سے اب تک منعقد کیے گئے کئی امتحانات کو منسوخ کرنے سے متعلق احکامات جاری کیے تھے ۔ ان میں جے پی ایس سی اور دیگر بھرتی امتحانات بھی شامل تھے ۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn