Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

اسرائیل کا غزہ میں تھانے پر حملہ، 13 سالہ لڑکی اور 8 پولیس افسران شہید

اسرائیل کا غزہ میں تھانے پر حملہ، 13 سالہ لڑکی اور 8 پولیس افسران شہید

اسرائیل نے غزہ میں پولیس اسٹیشن پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم عمر لڑکی اور 8 افسران شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 9 فلسطینی جان سے گئے۔

غزہ کی وزارت داخلہ کے مطابق میونسپل پولیس کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں شہدا میں پولیس افسران بھی شامل ہیں، حملے میں 15 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔


بعد ازاں، وزارت داخلہ نے ایک اور بیان میں بتایا کہ شہید ہونے والوں میں 8 اعلیٰ پولیس افسران اور ایک 13 سالہ لڑکی بھی شامل ہے جو حملے کے وقت قریبی علاقے میں موجود تھی۔

اس سے قبل وسطی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوا، آج شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے حملے کا ہدف حماس کا مزاحمت کار تھا۔ تاہماس نے پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

حالیہ فضائی حملے امریکی ایلچی جیرڈ کشنر کے خطے کے دورے کے اختتام کے دو دن بعد کیے گئے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn