کولکاتا، 19 اگست 2026:
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) مغربی بنگال کی ایک ٹیم نے، عمر اویس، سیکریٹری APCR ویسٹ بنگال چیپٹر کی قیادت میں، بانکوڑہ ضلع کے انداس تھانہ کے تحت کوریسونڈا گاؤں کا دورہ کیا اور مرحوم شیخ محمد مافک کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق، 13 اگست 2026 کی رات تقریباً 8:30 سے 9 بجے کے درمیان ایک گروہ شیخ محمد مافک کے بیٹے شیخ عبدالحفیظ پر حملہ کرنے کے ارادے سے ان کے گھر پہنچا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالحفیظ 18 جولائی کو دہلی کے جنتر منتر پر منعقدہ احتجاج میں شریک ہوئے تھے اور بعد ازاں مقامی کوریسنڈا پرائمری ودیالیہ میں بنیادی سہولیات اور اسکول کی بہتری کے مطالبے کے سلسلے میں ہیڈ ٹیچر سے ملاقات کرکے "اسکول ٹھیک کرو تحریک" کے تحت آواز اٹھا رہے تھے۔
خاندان کے مطابق، ان کی ان سرگرمیوں کی اطلاع مقامی بی جے پی کارکنوں کو ملنے کے بعد عبدالحفیظ کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی نیت سے مذکورہ افراد رات کے وقت وہاں پہنچے۔
اہلِ خانہ کے مطابق، جب شیخ عبدالحفیظ پر حملے کی کوشش کی گئی تو ان کے والد شیخ محمد مافک، جو پیشے سے بریڈ ہاکر تھے، اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے آگے آئے۔ اسی دوران عبدالحفیظ کو گھر کے اندر بھیج دیا گیا، جبکہ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر شیخ محمد مافک کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کے سر سمیت جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔
شدید زخمی حالت میں شیخ محمد مافک کو بردوان اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج رہے اور 15 اگست 2026 کو ان کا انتقال ہوگیا۔
اے پی سی آر ٹیم نے متاثرہ خاندان سے مکمل تفصیلات حاصل کیں اور انہیں یقین دلایا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر ممکن قانونی مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ مزید برآں، اے پی سی آر نے اس بات پر زور دیا کہ ویکٹم کی اور گواہان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے دباؤ، دھمکی یا انتقامی کارروائی سے بچا جا سکے۔
اے پی سی آر مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعے کی غیر جانب دار، شفاف اور جامع تحقیقات کرائی جائے، حملے کے اصل محرکات کا تعین کیا جائے، اور واقعے میں ملوث تمام افراد کی شناخت کرکے شواہد کی بنیاد پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ کسی بھی سیاسی وابستگی یا اثر و رسوخ کی بنیاد پر تحقیقات کو متاثر نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔
اے پی سی آر اس بات پر بھی زور دیتا ہے کہ اگر کسی شہری کو سیاسی یا سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے، عوامی مسائل اٹھانے یا اپنے علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے تو یہ معاملہ انتہائی سنگین انسانی حقوق اور آئینی آزادیوں کا مسئلہ بن جاتا ہے۔
اے پی سی آر ریاستی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کرتا ہے کہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، واقعے کی منصفانہ تحقیقات یقینی بنائی جائے اور مرحوم شیخ محمد مافک کے خاندان کو انصاف دلانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ٹیم میں سید نفیرالاسلام، سینئر ایڈووکیٹ، کلکتہ ہائی کورٹ؛ ایم ڈی جاوید عالم، اے پی سی آر کوآرڈینیٹر؛ شری چھوٹن داس؛ حاجی عزیز الرحمن؛ جناب جمال الدین اور دیگر اراکین شامل تھے۔
اے پی سی آر انصاف، آئینی حقوق، انسانی وقار اور قانون کی بالادستی کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
Source: Admin
11 months ago
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
5 months ago
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
5 months ago
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
11 months ago
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
10 months ago
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
11 months ago
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
11 months ago
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
5 months ago
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
5 months ago
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
11 months ago
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
10 months ago
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
11 months ago
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
11 months ago
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
11 months ago
کیننگ میں چور ہونے کے شبہ میں موب لنچنگ میں نوجوان کی موت
11 months ago
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
8 months ago
ہزاروں لوگ سروں پر اینٹیں اٹھائے بابری مسجد کی تعمیر کے لئے بیل ڈانگہ پہنچ رہے ہیں
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments