عراقی صحافی منتظر الزیدی نے کہا ہے کہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو وہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر جوتے پھینکنے کا عمل پھر دہرائیں گے۔
14 دسمبر 2008 کو بغداد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران 28 سالہ عراقی صحافی منتظر الزیدی نے اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر یکے بعد دیگرے اپنے دونوں جوتے پھینک دیے تھے۔
پہلا جوتا پھینکتے ہوئے انہوں نے چیخ کر کہا تھا کہ ’یہ عراقی عوام کی طرف سے الوداعی بوسہ ہے، جبکہ دوسرا جوتا پھینکتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ عراق میں بیوہ ہونے والی خواتین، یتیموں اور مارے جانے والے تمام افراد کے لیے ہے۔‘
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب بش اپنی صدارت کے اختتام کے قریب تھے۔ 2003 میں امریکا کی قیادت میں اتحادی افواج نے 11 ستمبر کے حملوں کے بعد ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے نام پر عراق پر حملہ کیا تھا۔
امریکی انتظامیہ کا دعویٰ تھا کہ صدام حسین بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تیار اور چھپا رہے تھے، تاہم ایسے ہتھیاروں کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
عراق پر حملے اور قبضے کے نتیجے میں لاکھوں عراقی اور ہزاروں امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ جنگ پر امریکا کے اخراجات کا تخمینہ 815 ارب ڈالر لگایا گیا۔
منتظر الزیدی نے 18 سال بعد اپنے اس اقدام پر کوئی پچھتاوا نہ ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
اس واقعے کے بعد الزیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے مطابق دورانِ حراست انہیں تین روز تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور تین ماہ تک قیدِ تنہائی میں رکھا گیا، جبکہ انہیں 3 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments