ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں پر مشتمل عراقی گروہ ’آئی آر آئی‘ (عراقی اسلامی مزاحمت) نے عراقی سرزمین سے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔ آئی آر آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ابقیق کی تیل تنصیب پر حملے سے متعلق سعودی وزارتِ دفاع کے دعووں کی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ یمن کے حوثی جنگجوؤں نے کچھ گھنٹے قبل کہا تھا کہ اُنھوں نے ڈرون حملے کے ذریعے مشرقی سعودی عرب میں تیل کی پیداوار اور نقل و حمل کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی وزارتِِ دفاع نے اپنی تنصیبات پر ہونے والے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کے اتحادی عراقی ملیشیاؤں کو ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھا ہے۔ سعودی وزارتِ دفاع کا دعویٰ ہے کہ اس نے عراق کی سمت سے داغے گئے متعدد ڈرونز کو راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔ سیٹلائٹ تصاویر میں سعودی عرب میں واقع ’ابقیق‘ (Abqaiq) آئل تنصیب کے اوپر دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ ان الزامات کے جواب میں عراقی گروہ نے اپنے بیان میں سعودی عرب کو کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کے خلاف خبردار کیا اور کہا کہ یمن کے حوثیوں کے حملے یمن پر سعودی ناکہ بندی کا نتیجہ ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے سعودی عرب میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز حملے پورے خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments