Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایران کی جوابی کارروائیاں جاری، کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے

ایران کی جوابی کارروائیاں جاری، کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے

ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ جارحیت کرنے والے کو سزا دینے کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔ ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت کے مغربی علاقے میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ دوحہ (Camp Doha) کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں میں اڈے کے اسلحہ ڈپو اور بری افواج کے لاجسٹک آلات کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کی بار بار کی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔ ایرانی فوج نے مزید کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مکمل اتحاد کے ساتھ دشمن کی کسی بھی نئی سازش یا جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بیان میں کیمپ دوحہ کو خطے میں امریکی اہلکاروں اور فوجی ساز و سامان کے لیے ایک اہم سپورٹ مرکز قرار دیا گیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments