Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایرانی پاسداران انقلاب کے کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

ایرانی پاسداران انقلاب کے کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر مزید حملے کر دیے۔ آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق علی السالم ایئر بیس پر واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بڑے فوجی ساز و سامان کے گودام، پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور امریکی MQ-9 ڈرونز کے ایک ہینگر کو تباہ کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ العدیری بیرکس میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں اور 2 ہیلی کاپٹر ہینگرز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹروں و ڈرونز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ آئی آر جی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے ایران میں امریکی حملوں کے دوران مواصلاتی ٹاورز پر کیے گئے حملوں کا جواب قرار دیا گیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments