Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کا امریکی عوام کو ٹرمپ انتظامیہ کو اقتدار سے ہٹانے کا مشورہ

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کا امریکی عوام کو ٹرمپ انتظامیہ کو اقتدار سے ہٹانے کا مشورہ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کا امریکی عوام کو ٹرمپ انتظامیہ کو اقتدار سے ہٹانے کا مشورہ — September 30, 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس نے امریکی عوام کے نام کُھلے خط میں عوام کو ٹرمپ انتظامیہ کو اقتدار سے ہٹانے کا مشورہ دے دیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے خط کے متن کے مطابق ایران اور امریکا مل جُل کر پُرامن طریقے سے رہ سکتے ہیں، امریکی عوام موجودہ صورتِ حال کے ذمے دار دھوکے باز اور پُرتشدد امریکی سیاستدانوں کو اقتدار سے ہٹائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام اپنے معاملات چالاک و عیار لوگوں کے بجائے دانا افراد کے سپرد کریں، امریکی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، امریکی عوام فلسطین پر قبضہ کرنے والوں کو اپنی حکومت سے دور رکھیں۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت پر اسرائیل سے دوری اختیار کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں، امریکی عوام اپنے سیاست دانوں کو سمجھائیں کہ دنیا اب بدل چکی ہے۔

خط کے متن کے مطابق وہ دور ختم ہو گیا جب امریکا فوجی طاقت سے دیگر ممالک کی دولت لوٹتا تھا، امریکا بدستور برے راستے پر چلے گا تو اسے تکلیف دہ انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس نے امریکی عوام کے نام کُھلے خط میں عوام کو ٹرمپ انتظامیہ کو اقتدار سے ہٹانے کا مشورہ دے دیا۔ پاسدارانِ انقلاب کے خط کے متن کے مطابق ایران اور امریکا م...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn