Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز کے قریب جدید ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز کے قریب جدید ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز کے قریب جدید ڈرون مار گرانے کا دعویٰ — September 15, 2026
ایران کے اسلامی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مغربی علاقے کی فضائی حدود میں ایک جدید ایم کیو-1 ڈرون کو روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈرون کو آج علی الصبح نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق ڈرون کو پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے زیرِ استعمال جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیا گیا، جو ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت کام کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ایک آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے۔

اپنے بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی، یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ واقعہ کب پیش آیا۔

ادھر جنوبی ایران میں 2 ایرانی ماہی گیر کشتیوں پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے بعد کئی ماہی گیر لاپتہ ہیں۔

ایران کے اسلامی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مغربی علاقے کی فضائی حدود میں ایک جدید ایم کیو-1 ڈرون کو روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn