Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

راستہ بھٹک سکتا ہے‘ فضائیہ کا طیارہ! پانا گڑھ میں لیزر شو پر پابندی

Admin
By Admin
Sep 16, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

راستہ بھٹک سکتا ہے‘ فضائیہ کا طیارہ! پانا گڑھ میں لیزر شو پر پابندی
راستہ بھٹک سکتا ہے‘ فضائیہ کا طیارہ! پانا گڑھ میں لیزر شو پر پابندی — September 16, 2026
راستہ بھٹک سکتا ہے‘ فضائیہ کا طیارہ! پانا گڑھ میں لیزر شو پر پابندی
پنڈال میں روشنیوں کی چمک دمک ہو، لیکن یہ روشنی کسی بھی صورت آسمان تک نہ پہنچے۔ درگا پوجا کے تہوار کے موقع پر لیزر شو کے انعقاد کو لے کر انتظامیہ نے پہلے ہی احتیاط برتنی شروع کردی ہے۔ فوجی طیاروں کی پرواز کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کانکسا کی پوجا کمیٹیوں کو لیزر شو نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ آسمان کی جانب رخ کیے ہوئے طاقتور لیزر شعاعیں پائلٹوں کی نظر میں خلل پیدا کرسکتی ہیں۔ اسی لیے تہوار کے موسم میں انتظامیہ کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ مغربی بردوان کے کانکسا کے پاناغڑ میں فضائیہ کا ایک اہم اڈہ موجود ہے۔ اسی کے ساتھ درگا پور میں قاضی نذرالاسلام ہوائی اڈہ بھی واقع ہے۔ پاناغڑ اور اس سے متصل فضائی راستوں سے فضائیہ کے طیاروں کے ساتھ مسافر طیارے بھی گزرتے ہیں۔اسی وجہ سے درگا پوجا کے دوران پنڈالوں میں روشنیوں کی سجاوٹ یا لیزر شو کے باعث ہوائی آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری پیدا ہوسکتی ہے یا نہیں، اس حوالے سے خصوصی احتیاط برتی جارہی ہے۔مختلف علاقوں میں درگا پوجا کی تیاریاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں۔ بڑی پوجاو¿ں کے ساتھ تھیم پر مبنی پنڈال، خصوصی روشنیوں کی سجاوٹ اور مختلف قسم کی لائٹ ڈسپلے اب تہوار کی اہم کشش بن چکے ہیں۔ ان میں لیزر شو بھی کئی پوجا کمیٹیوں میں مقبول ہے۔ لیکن پاناغڑ جیسے اہم فضائی علاقے میں اس طرح کی روشنیوں کے استعمال کے معاملے میں اضافی احتیاط ضروری ہے، انتظامیہ کا یہی خیال ہے۔

راستہ بھٹک سکتا ہے‘ فضائیہ کا طیارہ! پانا گڑھ میں لیزر شو پر پابندی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn