Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایرانی صدر نے نئے وزیرِ دفاع کیلئے امیدوار نامزد کر دیا

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ایرانی صدر نے نئے وزیرِ دفاع کیلئے امیدوار نامزد کر دیا
ایرانی صدر نے نئے وزیرِ دفاع کیلئے امیدوار نامزد کر دیا — October 06, 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نئے وزیرِ دفاع کے عہدے کے لیے مہرداد اخلاقی کو امیدوار نامزد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہرداد اخلاقی ایران کے میزائل پروگراموں سے وابستہ ایک تجربے کار عہدیدار ہیں۔

سابق وزیرِ دفاع عزیز نصیر زادہ جنگ کے آغاز میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد مارچ کے اوائل سے یہ وزارت قائم مقام وزیرِ دفاع ماجد ابنِ رضا سنبھال رہے تھے۔

یورپی یونین نے مہرداد اخلاقی کو شہید باقری انڈسٹریل گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے کردار کے باعث پابندیوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔

مذکورہ ادارے کو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں کردار کے باعث پابندیوں کا سامنا ہے۔

مہرداد اخلاقی کو دفاعی شعبے میں ماضی کی ذمے داریوں کے باعث امریکا کی جانب سے بھی پابندیوں کا سامنا ہے۔

مہرداد اخلاقی کی بطور وزیرِ دفاع نامزدگی کی منظوری کے لیے پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ درکار ہو گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نئے وزیرِ دفاع کے عہدے کے لیے مہرداد اخلاقی کو امیدوار نامزد کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہرداد اخلاقی ایران کے میزائل پروگراموں سے وابستہ ا...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn