Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ایرانی وزیرخارجہ نے نیتن یاہو کو مکار اور زہریلا سانپ قرار دے دیا

Admin
By Admin
Aug 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

27 MUSLIM STUDENTS KO ALAG SE SPECIAL AWARD, DENE PAR CM SUVENDU ADHIKARI NE UTHAYA SAWAL

ایرانی وزیرخارجہ نے نیتن یاہو کو مکار اور زہریلا سانپ قرار دے دیا
ایرانی وزیرخارجہ نے نیتن یاہو کو مکار اور زہریلا سانپ قرار دے دیا — August 31, 2026
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’مکار اور زہریلا سانپ‘‘ قرار دے دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیل کے مفاد میں امریکی انتظامیہ کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ ایک مکار اور زہریلا سانپ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی رائے عامہ اور پالیسی پر اثرانداز ہونے کے لیے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس پر ہزاروں گھنٹوں کے میڈیا پروگرامز کا ذکر کیا۔

انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو عبرانی زبان میں امریکی انتظامیہ کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کے حوالے سے فخر کا اظہار کرتے ہیں، جبکہ انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے وہ امریکی صدر کی قیادت کی تعریف کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان کے اختتام پر نیتن یاہو کو ایک بار پھر ’’زہریلا سانپ‘‘ قرار دیا۔

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’مکار اور زہریلا سانپ‘‘ قرار دے دیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn