Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیتن یاہو سانپ ہے جس نے امریکا کو جنگ میں دھکیل دیا: عباس عراقچی

Admin
By Admin
Aug 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

CHITRAKOOT MEIN MANDAKINI NADI KA PANI KHATRE KE NISHAN PAAR, KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SURAT E HAAL

نیتن یاہو سانپ ہے جس نے امریکا کو جنگ میں دھکیل دیا: عباس عراقچی
نیتن یاہو سانپ ہے جس نے امریکا کو جنگ میں دھکیل دیا: عباس عراقچی — August 31, 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سانپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیل دیا۔

عباس عراقچی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ نیتن یاہو اسرائیلیوں سے عبرانی زبان میں خطاب کرتے ہوئے اس بات پر فخر کرتے اور ہنستے ہیں کہ انہوں نے اسرائیل کی خاطر امریکا پر کس طرح اثرانداز ہو کر اسے اپنے مؤقف کا حامی بنایا، جبکہ انگریزی میں وہ عوامی سطح پر امریکی صدر کی قیادت کی تعریف کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے امریکی انتظامیہ کو دھوکے میں رکھ کر اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے پر آمادہ کیا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ 28 فروری کو اس وقت شروع ہوئی تھی، جب امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ فوجی حکام شہید ہوئے۔

ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے کے مختلف حصوں میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جس کے باعث تنازع مزید پھیلتا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سانپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیل دیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn