Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

ایرانی سفارتخانے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرول کرنے کیلئے تیلگو فلم کا ایکشن سے بھرپور سین شیئر کر دیا

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ایرانی سفارتخانے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرول کرنے کیلئے تیلگو فلم کا ایکشن سے بھرپور سین شیئر کر دیا
ایرانی سفارتخانے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرول کرنے کیلئے تیلگو فلم کا ایکشن سے بھرپور سین شیئر کر دیا — September 24, 2026
زمبابوے کے دارالحکومت میں واقع ایرانی سفارت خانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی پر طنز کرتے ہوئے تیلگو فلم ’بھگونت کیسری‘ کا 58 سیکنڈ کا ایک سین شیئر کر دیا۔

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں تیلگو اداکار نندا موری بالا کرشنا کو 2 مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپ کے دوران دکھایا گیا ہے، دونوں جانب رائفلوں، حفاظتی ڈھالوں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس افراد موجود ہیں۔

ایرانی سفارت خانے نے طنزیہ انداز میں اس ٹوئٹ پر پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ایران کو تباہ کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ایران اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ آج کل ہالی ووڈ کے بجائے بالی ووڈ فلمیں دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے منگل کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں کہا تھا کہ میرے سامنے ایک بڑا فیصلہ ہے، یا تو ایران کو دوبارہ تعمیر کا موقع دینے والا معاہدہ کیا جائے یا اسلامی جمہوریہ ایران کو تیزی سے تباہ کر دیا جائے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ میں یہ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں کہ ایران کو ایک معاہدے کے ذریعے دوبارہ تعمیر اور پہلے سے زیادہ مضبوط ملک بننے کا موقع دیا جائے یا اسے فوری طور پر تباہ کر دیا جائے تاکہ ایران دوبارہ لوگوں اور ممالک کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

زمبابوے کے دارالحکومت میں واقع ایرانی سفارت خانے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی پر طنز کرتے ہوئے تیلگو فلم ’بھگونت کیسری‘ کا 58 سیکنڈ کا ایک سین شیئر کر دی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn