Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پاکستان کا پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش اعلان جنگ سمجھی جائے گی: شہباز شریف

Admin
By Admin
Sep 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

پاکستان کا پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش اعلان جنگ سمجھی جائے گی: شہباز شریف
پاکستان کا پانی روکنے یا رخ موڑنے کی کوشش اعلان جنگ سمجھی جائے گی: شہباز شریف — September 26, 2026
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا یک طرفہ فیصلہ کیا جسے اقوام متحدہ اور ثالثی عدالت بھی غیر قانونی قرار دے کر مسترد کر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کے پانی کو ’روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔‘

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور پائیدار حل خطے میں امن کے کے لیے ضروری ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے متعلق اپنی قراردادوں اور وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فلسطینی عوام کئی نسلوں سے اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ غزہ میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو بھی دنیا کے کسی دوسرے حصے میں پیدا ہونے والے بچے کی طرح جینے کا حق حاصل ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں کا مغربی کنارے تک پھیلنا انتہائی تشویش ناک ہے، اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ ’فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اسرائیل کے نسل کشی کے ایجنڈے کی عکاسی کرتی ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے لبنان اور شام کے خلاف جاری اسرائیلی کارروائیوں کی بھی مذمت کی۔

اپنے خطاب میں شدت پسندی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شدت پسند تنظیمیں تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی افغان سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا یک طرفہ فیصلہ کیا جسے اقوام متحدہ اور ثالثی عدالت بھی غیر قانونی قرار...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn