Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں بڑی خرابی، ایپل کا صارفین کے لیے بڑا اعلان

Admin
By Admin
Sep 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں بڑی خرابی، ایپل کا صارفین کے لیے بڑا اعلان
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں بڑی خرابی، ایپل کا صارفین کے لیے بڑا اعلان — September 26, 2026
نیویارک : آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں سافٹ ویئر کی خرابی سامنے آنے کے بعد ایپل نے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نئے لانچ ہونے والے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے ماڈلز میں سامنے آنے والی ایک بڑی سافٹ ویئر خرابی (بگ) کو دور کرنے کے لیے فوری حل پر کام کر رہے ہیں۔

یہ مسئلہ ماڈلز کی باضابطہ فروخت شروع ہونے کے فوراً بعد سامنے آیا، جس پر صارفین کی جانب سے مسلسل شکایت کی جا رہی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جب ‘فیس آئی ڈی’ (Face ID) کے ذریعے فون ان لاک کرنے کی کوشش ناکام ہوتی ہے، تو فون سیکنڈز کے لیے مکمل طور پر فریز (جام) ہو جاتا ہے اور ٹچ کا جواب دینا بند کر دیتا ہے۔ اس کے فوراً بعد ڈیوائس خود بخود بند ہو کر دوبارہ آن (ریسٹارٹ) ہو جاتی ہے۔

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام جاری ہے اور یہ خرابی آنے والی iOS 27 کی نئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے دور کر دی جائے گی۔

کمپنی نے فیس آئی ڈی کی ناکامی کی اصل وجہ کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں، تاہم یہ خرابی فی الوقت تمام کے بجائے کچھ صارفین کو پیش آ رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آئندہ اپ ڈیٹ کے بعد متاثرہ صارفین کے آئی فونز فریز ہونے اور غیر متوقع طور پر ریسٹارٹ ہونے سے مکمل محفوظ ہو جائیں گے۔

نیویارک : آئی فون 18 پرو اور پرو میکس میں سافٹ ویئر کی خرابی سامنے آنے کے بعد ایپل نے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ نئے لان...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn