Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اردن میں امریکی ایئر بیس پر ایرانی حملے میں اے-10 تھنڈر بولٹ و ایف-15 طیاروں کو نقصان پہنچا: امریکی میڈیا

Admin
By Admin
Sep 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MAMATA BANERJEE KA BADA ELAAN, BJP KI TANA SHAHI NA RUKI TOH DELHI MEIN KARENGI DHARNA

اردن میں امریکی ایئر بیس پر ایرانی حملے میں  اے-10 تھنڈر بولٹ و  ایف-15  طیاروں کو نقصان پہنچا: امریکی میڈیا
اردن میں امریکی ایئر بیس پر ایرانی حملے میں اے-10 تھنڈر بولٹ و ایف-15 طیاروں کو نقصان پہنچا: امریکی میڈیا — September 10, 2026
ایران کی جانب سے اردن میں قائم امریکی ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مؤفق السلطي ایئر بیس پر ایرانی حملے کے دوران وارٹ ہاگ کہلانے والا ایک اے-10 تھنڈر بولٹ طیارہ حملے کی زد میں آیا اور اس کا ایک بازو ضائع ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حملے میں تقریباً آٹھ ایف-15 طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم انہیں مرمت کے بعد دوبارہ سروس میں شامل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا درجنوں جنگی طیاروں کو موافق السلطی ایئر بیس سے آپریٹ کرتا ہے، مذکورہ ایئر بیس امریکا کی ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے ایک اہم فضائی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اردن میں موافق السلطی ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کے بعد انہیں وہاں سے منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا نے رواں ہفتے کے اوائل میں 5 ایرانی ٹینکرز پر حملہ کیا، اس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں متعدد امریکی اڈوں اور اتحادی تنصیبات پر حملے کیے۔

ایران کی جانب سے اردن میں قائم امریکی ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn