لندن : عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ، جو جون کے آغاز کے بعد سب سے بلند ترین سطح ہے۔ ایران امریکا جنگ کے باعث امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ اور امریکی کروڈ دونوں کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اچھال دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 4.39 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 4.65 فیصد بڑھ گئی ہے، اور مارکیٹ میں اس کی ٹریڈنگ 88.26 ڈالر فی بیرل پر ہو رہی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اس اچانک اضافے سے دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کے براہِ راست اثرات پاکستان سمیت تمام درآمد کنندہ ممالک کی معیشت اور افراطِ زرپر پڑ سکتے ہیں۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments