ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 111 پیٹروکیمیکل اور دوا ساز تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
ایران کی کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں نمائندے ہادی فرج وند کے مطابق امریکی فوجی کارروائیوں سے ایران کی کیمیائی صنعت متاثر ہوئی، جس کے باعث سپلائی چین اور کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر عمل درآمد بھی متاثر ہوا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ہادی فرج وند نے کہا ہے کہ ایران پہلے بھی او پی سی ڈبلیو کے سامنے اپنی صنعتی اور کیمیائی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ ایسی تنصیبات پر حملوں سے خطرناک کیمیائی مواد خارج ہونے اور انسانی صحت و ماحول کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ملک بھر میں 111 پیٹروکیمیکل اور دوا ساز تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments