Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Entertainment

فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور کی تصاویر وائرل، تعلقات کی تصدیق

نئی دہلی(27 جولائی 2026): بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔ کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ اور ماڈل سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مبینہ رومانوی تعلقات سے متعلق ہفتوں سے جاری چہ مگوئیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ ارشدیپ نے سوشل میڈیا پر سمرین کور کے ساتھ دو تصاویر شیئر کیں جن میں جوڑے کو ایک دوسرے کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ سادہ سا کیپشن لکھا، ’’مائی پرسن‘‘ جس کے ذریعے انہوں نے پہلی بار عوامی سطح پر اپنے تعلقات کو تسلیم کیا ہے۔ 7 ستمبر 1999 کو جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی سمرین کور ایک اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ انہوں نے پونے کے سمبیوسس کالج آف آرٹس اینڈ کامرس سے بی کام مکمل کرنے کے بعد ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے فیمینا مس انڈیا 2018 کے مقابلے میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کی اور فائنلسٹ رہیں۔ اس کے علاوہ وہ زی فائیو کی ویب سیریز ’نیل پالش‘، فلموں ’83‘ اور ’سردار دار جی 2‘ کے ساتھ ساتھ جوبن نوٹیال، بادشاہ اور گرو رندھاوا جیسے نامور گلوکاروں کی موسیقی ویڈیوز میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ ارشدیپ اور سمرین کے تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں آئی پی ایل 2026 کے دوران اس وقت زور پکڑ گئی تھیں جب ایک وائرل اسنیپ چیٹ پوسٹ میں کرکٹر کو ایک خاتون کا ہاتھ پکڑے ہوئے دکھایا گیا تھا، جسے شائقین نے سمرین کور قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ سمرین کو ممبئی اور چنڈی گڑھ میں پنجاب کنگز کے میچز کے دوران اسٹیڈیم میں بھی بارہا دیکھا گیا تھا، جس نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی تھی، تاہم اب ارشدیپ کے باضابطہ اعلان کے بعد تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Entertainment

دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا

10 months ago

شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

4 months ago

میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

9 months ago

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments