Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

بھارتی کرکٹر ابھشیک پورل زیادتی اور دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار

بھارتی کرکٹر اور انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے ابھشیک پورل کو ایک میڈیکل طالبہ کی شکایت پر زیادتی، مجرمانہ دھمکیوں اور دیگر سنگین الزامات کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا کے مطابق پولیس نے ابھشیک پورل کی گرفتاری کی تصدیق بھی کر دی ہے، یہ مقدمہ رواں سال جون میں ایک میڈیکل طالبہ کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

شکایت کنندہ خاتون کا الزام ہے کہ میں گزشتہ 3 سال سے ابھشیک پورل کے ساتھ تعلقات میں تھی، ابھشیک پورل نے مجھ سے شادی کا وعدہ کیا اور اسی وعدے کی بنیاد پر میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تاہم بعد میں شادی سے انکار کرتے ہوئے مجھ سے دوری اختیار کرنا شروع کر دی۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ پورل نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور مجرمانہ دھمکیاں بھی دیں، پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

بعد ازاں کلکتہ ہائی کورٹ نے پولیس کو اس مقدمے میں ابھشیک پورل کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرکٹر کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھشیک پورل ماضی میں ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔

میڈیا کے مطابق 27 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ابھشیک پورل نے 2023ء سے دہلی کیپٹلز کے لیے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کی تھی، گزشتہ سیزن میں کرکٹر نے دہلی کیپٹلز کی جانب سے 4 اننگز میں 108 رنز بنائے تھے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے کرکٹر پر لگائے گئے الزامات ابھی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے اور مقدمے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

3 weeks ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

10 months ago

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn