Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Bengal

"تبدیلیِ مذہب اور زمینوں کی خریدو فروخت پر لگے گی پابندی"— با نکوڑا کے اجلاس میں وزیراعلیٰ شوبھیندو کا بڑا اعلان

"تبدیلیِ مذہب اور زمینوں کی خریدو فروخت پر لگے گی پابندی"— با نکوڑا کے اجلاس میں وزیراعلیٰ شوبھیندو کا بڑا اعلان

بانکوڑا: مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت ریاست میں جلد ہی تبدیلیِ مذہب کے خلاف سخت قانون اور زمینوں کی خرید و فروخت (جسے انہوں نے لینڈ جہاد قرار دیا) پر پابندیاں عائد کرنے جا رہی ہے۔ منگل کے روز بانکوڑا میں پچھڑے علاقوں کی ترقیاتی کونسل (پشچمانچل وکاس پریشد) کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا:"ہمارے دو اہم کام ابھی باقی ہیں— ایک مذہبی تبدیلی پر روک لگانا اور دوسرا زمینوں کی خرید و فروخت سے متعلق نیا بل پیش کرنا۔"شوبھیندو ادھیکاری کے مطابق، ریاست میں یونیفارم سول کوڈ (UCC) کا خاکہ پہلے ہی تیار ہو چکا ہے، جس کا جائژہ اس وقت ریٹائرڈ جج رنجنا پرکاش ڈیسائی کی قیادت میں ۹ رکنی کمیٹی لے رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد ریاست میں یو سی سی نافذ کر دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بعض مذہبی اداروں کے نام پر بیرونِ ملک سے پیسہ آ رہا ہے، جس کا استعمال غریبوں کی مالی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر ان کا مذہب تبدیل کرانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا: "غریبوں کی لاچاری کا فائدہ اٹھا کر مذہب بدلنے کا جو سلسلہ چل رہا ہے، اسے ہر قیمت پر روکا جائے گا۔ اس کے لیے حکومت نیا اور انتہائی سخت قانون لائے گی۔"انہوں نے اپنی حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی حدود میں زمین کی فراہمی، غیر قانونی OBC فہرست کی منسوخی، اور محرم میں تلوار بازی پر پابندی جیسے اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔ اب "ایک ملک، ایک قانون" کے تحت یکساں سول کوڈ لایا جا رہا ہے، جس کے بعد مذہبی تبدیلی اور زمینوں کی خرید و فروخت پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جائے گا . BJP کی حکمرانی والی دیگر ریاستوں جیسے اتر پردیش، گجرات، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں پہلے ہی مذہبی تبدیلی کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں، جہاں دو مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادی پر سخت شرائط لاگو کی گئی ہیں۔ اسی طرح 'لینڈ جہاد' یا آبادی کے تناسب کو متاثر کرنے کی غرض سے خریدی جانے والی زمینوں پر کڑی نگرانی کا نظام اب مغرب بنگال میں بھی نافذ کیا جائے گا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn