Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایرانی چال باز اور غیر مخلص ہیں... ہمارے حملےنہ ہوتے تو وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرلیتے : ٹرمپ

ایرانی چال باز اور غیر مخلص ہیں... ہمارے حملےنہ ہوتے تو وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرلیتے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ مذاکرات کے ایرانی انداز سے "مایوس" ہے۔ انہوں نے مذاکرات کے دوران تہران پر عدم صداقت اور حیلہ سازی کا الزام لگایا۔

"آج منگل کے روز "وائس آف امریکہ" کے پروگرام سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ ایرانی "مذاکرات کے کمرے کے اندر ہمارے ساتھ اتفاق کرتے ہیں اور پھر میڈیا کے ذریعے ان امور کو مسترد کر دیتے ہیں جن پر اتفاق ہوا تھا"۔ امریکی صدر نے نے انہیں "انتہائی چالاک مذاکرات کار... اور انتہائی غیر مخلص لوگ" قرار دیا۔

ٹرمپ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا "اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کر لیتا"۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جنگ ضروری تھی۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ تیل کی قیمتیں سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دور کے مقابلے میں کم ہیں۔ ٹرمپ نے ایران کی معاشی صورت حال کو "افراتفری کا شکار" قرار دیتے ہوئے باور کرایا کہ تہران "شدید معاشی دباؤ کے نیچے دب رہا ہے"۔

امریکی صدر نے مزید کہا "ہم ایران کے پیسے کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس پر ہمارا مکمل تسلط ہے"۔ انھوں نے اشارہ کیا کہ ایرانی اپنے فوجیوں کو تنخواہیں نہیں دے رہے ہیں، ایران میں افراطِ زر کی شرح 300 فی صد تک پہنچ چکی ہے اور ان کی کرنسی کی کوئی قدر نہیں رہی۔

ٹرمپ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکہ کو "میزائل ذخائر کی کسی کمی کا سامنا نہیں ہے"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم ایران پر انتہائی شدید ضرب لگا سکتے ہیں"۔

رواں سال فروری میں جنگ چھڑنے کے بعد سے ٹرمپ مسلسل کشیدگی کی دھمکیوں اور اس بات کی تاکید کے بیچ جھول رہے ہیں کہ معاہدے تک پہنچنا بہت قریب ہے۔

دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے نئے بحری راستے متعین کرنے کے لیے سلطنتِ عمان کے ساتھ حتمی معاہدے کے قریب پہنچ رہا ہے، لیکن اس نے اپنا یہ موقف دہرایا کہ اس اسٹریٹجک بحری گزرگاہ کو کھولنے سے پہلے امریکہ کو تاوان کی ادائیگی، پابندیوں کے خاتمے اور فوجی دھمکیوں کے خاتمے سمیت اس کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

ایران نے اس آبنائے کو عملی طور پر بند کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں اور افراطِ زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ جنگ سے قبل دنیا کی تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی تقریباً 20 فی صد ترسیل اسی آبنائے سے ہو کر گزرتی تھی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn