موہالی، 5 نومبر: ہندستان نے چوتھے کوارٹر میں شاندار واپسی کرتے ہوئے آخری 15 منٹ میں 4 گول کیے اور جاپان کو 1-4 سے شکست دے کر جمعرات کو یہاں اولمپئن بلبیر سنگھ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں مسلسل تیسری بار ایشیائی چیمپئنز ٹرافی مردوں کا ہاکی خطاب جیت لیا۔
تیسرے کوارٹر کے اختتام پر 0-1 سے پیچھے چل رہی میزبان ٹیم نے آخری 15 منٹ میں اپنے کھیل میں غیر معمولی بہتری لائی۔ اس دوران شیلانند لاکڑا، دلپریت سنگھ، جگرج سنگھ اور وویک ساگر پرساد نے گول کرکے ایک مشکل مقابلے کو یادگار خطاب کی جیت میں بدل دیا۔
اس جیت کے ساتھ ہندستان نے ایشیائی چیمپئنز ٹرافی کے خطاب کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ ہندوستان نے 2023 اور 2024 کے مقابلے بھی جیتے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے اپنے شاندار سفر کا اختتام کیا، جس میں لیگ مرحلے میں 5 جیت درج کرنے کے بعد ناک آ¶ٹ مرحلے میں بھی اس نے اپنی برتری برقرار رکھی۔
جاپان، جس نے اپنے گزشتہ لیگ مقابلے میں ہندوستان کو سخت ٹکر دی تھی، نے فائنل میں منظم دفاعی حکمت عملی کے ساتھ آغاز کیا اور جوابی حملوں میں خطرناک دکھائی دیا۔ اس کی مضبوط دفاعی ترتیب نے ہندوستانی فارورڈ کھلاڑیوں کے لیے ڈی میں داخل ہونا مشکل بنا دیا، جبکہ گول کیپر کیشو کروڈا نے میزبان ٹیم کو گول کرنے سے روکنے کے لیے کئی اہم بچا¶ کیے ۔
ہندوستان کو ابتدائی 2 کوارٹر میں گول کرنے کے واضح مواقع پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑی اور وہ پہلے ہاف کے اختتام تک 0-1 سے پیچھے تھا۔ تیسرے کوارٹر میں بھی مایوسی برقرار رہی۔ جاپان نے مضبوط دفاع کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو حملہ کرنے والے دائرے میں جگہ نہیں دی۔
ہندوستان کو 42ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے بعد کامیابی ملی۔ ہرمن پریت سنگھ کی مختلف انداز کی کوشش سے گول کا موقع بنا اور ڈی کے اندر جدوجہد کے بعد شیلانند لاکڑا نے آدتیہ کے ریورس فلک پاس پر قریب سے گیند کو گول میں پہنچا دیا۔ جاپان نے یہ کہتے ہوئے گول کو چیلنج کیا کہ آخری پاس خطرناک تھا، لیکن ویڈیو امپائر کو میدان میں دیے گئے فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوئی واضح وجہ نہیں ملی۔
برابری کے گول نے مقابلے کا رخ بدل دیا اور ہندوستان نے حملے کے دوران زیادہ پھرتی اور اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ دلپریت سنگھ نے 48ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کرکے ہندوستان کو برتری دلائی۔ ہاردک سنگھ نے ڈی کے اندر دبا¶ کے باوجود بہترین صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ان کا ابتدائی پاس روک دیے جانے کے بعد انہوں نے دوبارہ گیند پر قبضہ حاصل کیا اور دلپریت کو گول کرنے کا موقع فراہم کیا۔ دلپریت نے گول کیپر کی جانب پشت کرکے شاندار انداز میں گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
ہندوستان نے 53ویں منٹ میں اپنی برتری مزید مضبوط کرلی، جب جگرج سنگھ نے طاقتور ڈریگ فلک کے ذریعے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کردیا۔ اس کے بعد جاپانی دفاع کو سنبھلنے کا زیادہ موقع نہیں ملا۔
ہندوستان نے بدھ کو سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 1-8 سے شکست دے کر شاندار فارم کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ شیلانند اور دلپریت نے 2-2 گول کیے تھے ، جبکہ کپتان ہرمن پریت سنگھ، سکھجیت سنگھ، انگد بیر سنگھ اور وویک ساگر پرساد نے ایک ایک گول کیا تھا۔ جاپان نے مقررہ وقت میں مقابلہ گول کے بغیر برابر رہنے کے بعد شوٹ آ¶ٹ میں ملائیشیا کو 3-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ہندوستان نے لیگ مرحلے کے مقابلے میں جاپان کو 2-4 سے ہرایا تھا، جس میں ہرمن پریت نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔ تاہم، فائنل میں جیت آخری کوارٹر میں اجتماعی جارحانہ کھیل کا نتیجہ تھی، کیونکہ ہندوستان نے ایک بار پھر براعظمی مقابلے میں اپنی برتری ثابت کردی۔
موہالی، 5 نومبر: ہندستان نے چوتھے کوارٹر میں شاندار واپسی کرتے ہوئے آخری 15 منٹ میں 4 گول کیے اور جاپان کو 1-4 سے شکست دے کر جمعرات کو یہاں اولمپئن بلبیر سنگھ انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈی...
Source: Admin