Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیتن یاہو کے پھر سے اسرائیل کے وزیراعظم بننے کے امکانات نا کے برابر، عرب جماعتوں نے کی گادی آئزن کوٹ کی حمایت

Admin
By Admin
Nov 05, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

نیتن یاہو کے پھر سے اسرائیل کے وزیراعظم بننے کے امکانات نا کے برابر، عرب جماعتوں نے کی گادی آئزن کوٹ کی حمایت
نیتن یاہو کے پھر سے اسرائیل کے وزیراعظم بننے کے امکانات نا کے برابر، عرب جماعتوں نے کی گادی آئزن کوٹ کی حمایت — November 05, 2026
اسرائیل میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد بنیامین نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے امکانات انتہائی کم ہو گئےہیں ۔ایسا اسلئے کیونکہ نیتن یاہوکی اتحادی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈازم نے وزیراعظم کے لیےکسی کی بھی حمایت سےانکار کردیا ہے ، یہ جماعت قدامت پسند طلبہ کوفوجی سروس سےاستثنٰی دینےکا قانون منظور نہ ہونے سے ناراض ہے۔

یونائیٹڈ توراہ جوڈازم کے مطابق جماعت کے نمائندوں نے اسرائیل کے صدر سے ملاقات میں کسی امیدوار کی سفارش نہیں کی جبکہ مستقبل کی کسی بھی حکومت کی حمایت فوجی سروس سے استثنیٰ کے قانون سے مشروط ہوگی۔

حالیہ چناؤ میں 11 نشستیں حاصل کرنے والے عرب سیاسی اتحاد ‘جوائنٹ لسٹ’ اور 8 نشستیں حاصل کرنے والی عرب جماعت ‘رام’ (Ra’am) کی جانب سے ‘یشر’ پارٹی کے چیئرمین گادی آئزن کوٹ کی حمایت کے بعد انہیں اگلی اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں واضح اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔عرب جماعت ’رام‘ کے سربراہ منصور عباس کا کہنا ہے کہ انہوں نےحکومت سازی کےلیے آئزن کوٹ کی حمایت اس لیے کی کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اُن کا حکومت بنانا ممکن ہے۔

عرب جوائنٹ لسٹ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے وزیر اعظم کے لیے صدر اسحاق ہرزوگ کو گادی آئزن کوٹ کا نام تجویز کریں گے۔ اس پیشرفت کے بعدآئزن کوٹ کو کنیسٹ میں 67 ارکان کی منظوری مل جائے گی جو کہ درکار 61 ارکان سے کہیں زیادہ ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن نے سابق فوجی سربراہ اور ’یشر‘ پارٹی کے رہنما گادی آئزن کوٹ کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔ غیر حتمی انتخابی نتائج کے بعد، یہ ایک فیصلہ کن قدم ہے جس کا مقصد بنجمن نیتن یاہو کے اقتدار پر طویل قبضے کا خاتمہ کرنا ہے۔

اسرائیل میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے بعد بنیامین نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے امکانات انتہائی کم ہو گئےہیں ۔ایسا اسلئے کیونکہ نیتن یاہوکی اتحادی جماعت یونائیٹڈ توراہ جوڈ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn