Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

خاندانی تنازعہ میں چائے والے نے ہوٹل میں بیوی کا چاقو مار کر قتل کیا، خود بھی زہر کھایا

Admin
By Admin
Sep 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

DARJEELING MEIN HERITAGE TOY TRAIN KE LOCO SHED KI LAKRI KI CHHAT GIRNE SE HAADSA, 7, MULAZIM ZAKHMI

خاندانی تنازعہ میں چائے والے نے ہوٹل میں بیوی کا چاقو مار کر قتل کیا، خود بھی زہر کھایا
خاندانی تنازعہ میں چائے والے نے ہوٹل میں بیوی کا چاقو مار کر قتل کیا، خود بھی زہر کھایا — September 03, 2026
نئی دہلی، 3 ستمبر: دہلی کے لاہوری گیٹ علاقے کے ایک ہوٹل میں خاندانی تنازعہ کے باعث ایک شخص نے اپنی بیوی کا مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم شوہر نے خود بھی زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، جسے پولیس نے موقع سے بے ہوشی کی حالت میں برآمد کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔
شمالی دہلی کی ڈپٹی کمشنر آف پولیس نہاریکا بھٹ نے بتایا کہ دونوں کی شادی چھ ماہ قبل ہی ہوئی تھی، لیکن گزشتہ پانچ مہینوں سے دونوں الگ رہ رہے تھے ۔ اصل میں بہار کی رہنے والی خاتون دہلی کے ایک بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی، جبکہ اس کا راجستھان کا رہنے والا شوہر چائے کی دکان چلاتا ہے ۔
پولیس کے مطابق بدھ کو ملزم شوہر دہلی آیا اور دونوں دوپہر کے وقت لاہوری گیٹ میں واقع 'ہوٹل پرنس' میں ٹھہرے تھے ۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بدھ کی رات خاندانی تنازعہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد ملزم نے اپنی بیوی پر چاقو سے تین بار وار کیے جس سے اس کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد اس نے خود زہریلی شے کھا لی۔
جمعرات کی صبح جب ہوٹل کے ملازمین نے کمرے میں خاتون کو خون میں لت پت پڑا دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ لاہوری گیٹ پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں ہوٹل کے کمرے میں بے ہوش پڑے تھے ۔ خاتون کے جسم پر چاقو کے کئی زخم تھے ۔دونوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا۔ دوسری طرف ہسپتال میں علاج کے بعد ملزم شوہر کی حالت میں سدھار آنے پر پولیس نے اسے بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس معاملے کی مزید قانونی تفتیش کر رہی ہے ۔

نئی دہلی، 3 ستمبر: دہلی کے لاہوری گیٹ علاقے کے ایک ہوٹل میں خاندانی تنازعہ کے باعث ایک شخص نے اپنی بیوی کا مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا۔ واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم شوہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn