Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

اگر ہم تیل نہیں بیچیں گے تو کوئی اور بھی تیل نہیں بیچ سکے گا: باقر قالیباف

اگر ہم تیل نہیں بیچیں گے تو کوئی اور بھی تیل نہیں بیچ سکے گا: باقر قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ’آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے جیسی نہیں رہے گی۔‘ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انھوں نے تیل کی فروخت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس جنگ کا اصول واضح ہے، یا سب یا کوئی نہیں، اگر ہم تیل نہیں بیچیں گے تو کوئی اور بھی تیل نہیں بیچ سکے گا۔‘ باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ’جس خطے میں ہم تیل فروخت نہیں کریں گے، وہاں کوئی اور بھی تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔ اگر ہماری سلامتی یقینی نہیں بنائی جاتی تو کسی کی بھی سلامتی محفوظ نہیں رہے گی اور آبنائے ہرمز کا تحفظ امریکی افواج کی عدم موجودگی سے وابستہ ہے۔‘ انھوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی دہرایا کہ ’ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں آئے گی۔‘ قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کے حوالے سے کشیدگی برقرار ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ 22 جولائی تک ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے دوران امریکی افواج نے نو تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کرایا جبکہ ایک بحری جہاز کو ناکارہ بنا دیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments