Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

محبوبہ نے 'سیکولر سوچ' رکھنے والے لوگوں سے دہلی کے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی

Admin
By Admin
Sep 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

محبوبہ نے 'سیکولر سوچ' رکھنے والے لوگوں سے دہلی کے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی
محبوبہ نے 'سیکولر سوچ' رکھنے والے لوگوں سے دہلی کے احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی — September 27, 2026
سرینگر، 26 ستمبر: جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو 'سیکولر سوچ' رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں جمہوریت اور بھائی چارے کے تحفظ کے لیے 29 ستمبر کو دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیں۔
محترمہ مفتی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ احتجاجی مظاہرہ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا اور انہوں نے ہندستان کی 'جمہوری اور سیکولر اقدار' کو ماننے والے لوگوں سے اس اجتماع میں شامل ہونے کی درخواست کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے الزام لگایا کہ مساجد، درگاہوں اور گرجا گھروں کو 'بے رحمی سے توڑا' جا رہا ہے اور دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے حامیوں اور 'سیکولر سوچ والے لوگوں، بالخصوص مسلمانوں' کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، "ان تمام مظالم کے خلاف 'انڈین مسلم مانیٹرنگ کمیٹی' نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 29 ستمبر کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک دہلی کے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔" پی ڈی پی سربراہ نے سیکولر سوچ والے لوگوں سے اس احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی جمہوریت کی حفاظت، ملک کی بہبود اور اس کی 'گنگا جمنی تہذیب' کو بچانے کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگی۔

سرینگر، 26 ستمبر: جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو 'سیکولر سوچ' رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں جمہوری...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn