Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں، دو بار ملاقات کر چکا ہوں: مسعود پزشکیان

Admin
By Admin
Sep 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں، دو بار ملاقات کر چکا ہوں: مسعود پزشکیان
مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں، دو بار ملاقات کر چکا ہوں: مسعود پزشکیان — September 27, 2026
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اب تک رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سے دو بار ملاقات کر چکے ہیں۔ مسعود پزشکیان نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد گذشتہ سات ماہ کے دوران وہ دو مرتبہ ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کر چکے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ’میں نے رہبر اعلیٰ کے ساتھ کئی گھنٹے گزارے ہیں اور اس دوران ان میں کسی قسم کی جسمانی کمزوری یا تکلیف کے آثار نہیں دیکھے۔ ہم فرش پر بیٹھ کر گفتگو کرتے رہے۔ چونکہ ہمیں اس انداز کی عادت نہیں تھی، اس لیے ہم وقفے وقفے سے اپنی نشست بدلتے رہے، لیکن وہ تمام وقت ایک ہی جگہ بیٹھے رہے اور جسمانی طور پر مکمل طور پر توانا دکھائی دیے۔‘

اس انٹرویو کا متن ایرانی ایوانِ صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی شائع کیا گیا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای ’طبی اعتبار سے بالکل صحت مند ہیں‘۔ ان کے بقول، ’یہ بات آپ مجھ سے سن رہے ہیں، جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر بھی ہوں، لہٰذا اسے قبول کیجیے کہ انھیں کوئی صحت کا مسئلہ درپیش نہیں۔‘

یاد رہے کہ 29 مارچ کو اپنے والد کی اسرائیلی اور امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد جانشین مقرر کیے جانے کے باوجود مجتبیٰ خامنہ ای عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں اور نہ ہی انھوں نے کوئی ویڈیو یا آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سی بی ایس کے ایک سوال کے جواب میں کہ ’کیا آپ نے مجتبیٰ خامنہ ای سے امریکہ کے دورے کی اجازت طلب کی تھی؟‘، مسعود پزشکیان نے کہا کہ ’امریکہ آنے کے لیے ہمیں کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ ہم نے انھیں صرف اپنے دورے کے بارے میں آگاہ کیا تھا، تاہم ہمارے سرکاری دوروں کا فیصلہ حکومت خود کرتی ہے۔‘

مسعود پزشکیان اس سے قبل فاکس نیوز کو بھی بتا چکے ہیں کہ ایران کے رہنما ’مکمل صحت مند‘ ہیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اب تک رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای سے دو بار ملاقات کر چکے ہیں۔ مسعود پزشکیان نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn