Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

’گیانیش کمار دراصل مودی-شاہ کے امپائر ہیں‘، ایس آئی آر تنازعہ پر راہل گاندھی نے مرکز پر پھر کیا حملہ

Admin
By Admin
Sep 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

’گیانیش کمار دراصل مودی-شاہ کے امپائر ہیں‘، ایس آئی آر تنازعہ پر راہل گاندھی نے مرکز پر پھر کیا حملہ
’گیانیش کمار دراصل مودی-شاہ کے امپائر ہیں‘، ایس آئی آر تنازعہ پر راہل گاندھی نے مرکز پر پھر کیا حملہ — September 27, 2026
ایس آئی آر میں بے ضابطگی سے متعلق الیکشن کمیشن اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔ خصوصاً لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی مستقل چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی تنقید کر رہے ہیں۔ آج ایک بار پھر وہ گیانیش کمار اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے نظر آئے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’سب سے پہلے گیانیش کمار، جو اس وقت آئی اے ایس کے عہدے پر فائز تھے، کو بی جے پی کے لیے لوگوں کی بھرتی کرنے کے کام میں استعمال کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں امپائر بنا دیا اور ہندوستان کے انتخابات میں میچ فکسنگ کی ذمہ داری انہیں سونپ دی۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ کیرالہ کانگریس کی ’ایکس‘ پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جیجی تھامسن نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے انہیں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا۔ تھامسن کے مطابق دہلی جانے والی ایک پرواز کے دوران گیانیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں 2019 میں پتھنم تھٹا سیٹ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کی پیش کش کی تھی۔

اس سے قبل انگریزی روزنامہ ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ نے گیانیش کمار کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا تھا۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 10 ماہ کے دوران 14 مواقع پر 2 الیکشن کمشنرز نے کمیشن کے فیصلوں پر باضابطہ اعتراض ظاہر کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعتراضات مختلف فیصلوں اور طریقۂ کار سے متعلق تھے۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیاں گیانیش کمار کے خلاف آواز اٹھانے لگیں، اب کیرالہ کانگریس کی پوسٹ نے مزید ہلچل بڑھا دی ہے۔

ایس آئی آر میں بے ضابطگی سے متعلق الیکشن کمیشن اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔ خصوصاً لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی مستقل چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی تنقید کر رہے ہیں۔ ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn