Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

حوثیوں کا اہم شہر پر قبضہ، سعودی تیل کی برآمدات کو خطرہ

Admin
By Admin
Sep 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

GANGA AUR SON NADI KA PANI BADHA, BIHAR KE KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SITUATION

حوثیوں کا اہم شہر پر قبضہ، سعودی تیل کی برآمدات کو خطرہ
حوثیوں کا اہم شہر پر قبضہ، سعودی تیل کی برآمدات کو خطرہ — September 11, 2026
حوثی یمنی ساحل کے ساتھ پیش قدمی کر رہے ہیں جو بحیرہ احمر میں سعودی تیل کی برآمدات کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

یمن میں خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی، حوثیوں نے اہم ساحلی شہر المخا پر کنٹرول حاصل کر لیا اور حوثی باب المندب کےقریب مزید علاقوں کی جانب بڑھنے لگے ہیں اور یمنی حکومتی فورسز پیچھے ہٹ رہی ہیں۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران سے منسلک حوثی باغیوں نے جمعرات کو یمن کے بندرگاہی شہر المخا پر قبضہ کر لیا اور بحیرہ احمر کے ساحل سے نیچے تزویراتی جزیروں کی طرف پیش قدمی کی۔

یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہوئی جس میں کہا گیا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران جنگ ختم ہو جائے گی۔

یمنی حکومت کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں نے آبنائے باب المندب، بحیرہ احمر کے جنوبی حصے اور دنیا کے سب سے اہم جہاز رانی کے راستوں میں سے ایک پر مزید برتری حاصل کر لی ہے اور وہ ہنیش کے جزائر تک پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ یمنی حوثیوں کی تنظیم کے بارے میں امریکی وزیرخارجہ کے الزام درست نہیں، خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں امریکا امن چاہتا ہے تو خطے میں مداخلت بند کر دے۔

حوثی یمنی ساحل کے ساتھ پیش قدمی کر رہے ہیں جو بحیرہ احمر میں سعودی تیل کی برآمدات کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn