اولاد رسول شہزادہ مخدوم جہانیاں جہاں گشت چشم و چراغ ساداتِ ایرایاں شریف شیخ طریقت یادگار اسلاف حضرت علامہ الشاہ سیّد عبد القدیر میاں قادری دامت برکاتہم العالیہ المعروف حضور بہار الہند (جاجمؤ شریف کانپور) کو قرأت اکیڈمی کولکاتا میں محبوب تاج الشریعہ ایوارڈ سے نوازا گیا_ قرأت اکیڈمی کولکاتا میں منعقدہ تاجدار عدالت کانفرنس میں حضرت مولانا روشن ضمیر نوری کی دعوت پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت تشریف لائے تھے اس پربہار موقع پر کولکاتا و اطراف کے علماے کرام اور ائمہ عظام نیز یقین ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تمام اراکین اور ممبران کی موجودگی میں مولانا روشن ضمیر نوری صاحب نے حضرت کی خدمت میں یہ ایوارڈ پیش کیا_ یہ ایوارڈ حضرت کی دینی اور مسلکی خدمات کے اعتراف میں بطور تشکر پیش کیا گیا_ اس موقع پر حضرت مولانا روشن ضمیر نوری نے کہا کہ حضور بہار الہند ایک ایسی شخصیت کا نام ہے جو ہمیشہ قوم و ملت کی فلاح کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں_ رسول اکرم ﷺ کی سنتیں اور اللہ کے احکام کو لوگوں کے دلوں میں نقش کرنے کی جد و جہد کرتے رہتے ہیں_ یقینا یہ وہی چہرہ ہے جسے دیکھیں تو خدا یاد آجائے۔وہیں حضرت نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے مولانا روشن ضمیر نوری کو خوب دعاؤں سے نوازا اور زیادہ سے زیادہ دینی، ملی اور فلاحی کام کرتے رہنے کی نصیحت فرمائی_ حضرت نے فرمایا نوری صاحب ملت کا سچا درد رکھنے والوں میں سے ہیں_ اسی حسین تقریب میں حضرت نے دو مشہور عالم دین اور پیشوائے قوم و ملت حضرت مولانا جمیل الرحمٰن مصباحی صاحب اور حضرت مولانا غلام ربانی فیضی صاحب کو چاروں سلاسل طریقت کی اجازت و خلافت عطا فرمائی نیز مسلک اعلیٰ حضرت پر سختی سے قائم رہنے تلقین فرمائی_
Source: social media
مٹیا برج ٹرافک گارڈ کے آفیسر انچارج مسعود شوکت کی نمائندگی میں اسکول کے طالب علموں نے روڈ سیفٹی ویک منایا
غالب انسٹی ٹیوٹ اور دی دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ، پونے کے زیرِ اہتمام جشنِ غالب کا انعقاد
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام انٹر اسکول کراٹے چیمپئن شپ
کانکی نارہ حمایت الغرباءہائی اسکول میں کارگل دیوس
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں تعزیتی نشست
شیب پور کمبائنڈ کلب کے زیرِ اہتمام حجاج کرام کو استقبالیہ
مٹیا برج ٹرافک گارڈ کے آفیسر انچارج مسعود شوکت کی نمائندگی میں اسکول کے طالب علموں نے روڈ سیفٹی ویک منایا
غالب انسٹی ٹیوٹ اور دی دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ، پونے کے زیرِ اہتمام جشنِ غالب کا انعقاد
شیب پور کمبائنڈ کلب کے زیرِ اہتمام حجاج کرام کو استقبالیہ
تنظیم گیت چاندنی کے زیراہتمام ماہانہ ادبی نشست ومشاعرہ کاانعقاد