Activities

کامیاب طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا۔

کامیاب طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا۔

پہلی، دوسری، اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات، کتابیں، اور روز مرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء دی گئیں۔اس کے علاوہ تمام شرکاء کو بھی قیمتی انعامات پیش کیے گئے۔یہ مقابلہ طلباء وطالبات کی تقریری صلاحیتوں کو بہتر بنانے، ان کے اعتماد میں اضافہ کرنے، اور انہیں سماجی وتعلیمی موضوعات پر غور فکر کرنے کی ترغیب دینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ یہ تقریب طلباء کے درمیان دوستانہ مقابلے کا جذبہ پیدا کرنے میں بھی کامیاب رہی‌۔پروگرام میں شریک علماء کرام نے اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر مدرسے کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور طلبہ کی محنت ولگن کو سراہا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے علمی و تربیتی مقابلے منعقد کیے جائیں گے تاکہ طلبہ میں خود اعتمادی اور علمی شعور پیدا ہو۔پروگرام کے اختتام میں معہد کے پرنسپل شیخ حافظ ذبیح اللہ زیدی حفظہ اللہ نے شرکاء، مہمانان کرام، اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کو مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات طلباء کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ تقریری مقابلہ نہ صرف طلباء کی علمی وتقریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہا، بلکہ ان کے درمیان مثبت مقابلے کے تئیں جذبہ بھی پیدا کیا۔ طلباء کی سالانہ انجمن کی سرگرمیوں کی کامیابی میں جناب ماسٹر راشد اکیلا اور حافظ ذبیح اللہ زیدی کی انتھک محنت اور بھرپور کوششوں نے نمایاں کردار ادا کیا، جس کے باعث یہ پروگرام شاندار طریقے سے منعقد ہوا۔ معہد النور کی جانب سے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد طلباء کی تعلیمی واخلاقی تربیت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔فضیلۃ الشیخ طفیل احمد مدنی۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال کے نائب امیر فضیلۃ الشیخ محمد علی سلفی۔ ضلعی جمعیت اہل حدیث روتہٹ کے ناظم اعلیٰ فضیلۃ الشیخ عطاء الرحمٰن سراجی صاحب اور داعی ومبلغ فضیلۃ الشیخ محمد ہارون تیمی و مدنی صاحب۔ فضیلۃ الشیخ انیس الرحمن سراجی صاحب۔ فضیلۃ الشیخ نصر الدین ریاضی صاحب۔ فضیلۃ الشیخ محفوظ عالم مدنی ۔ مولانا اکبر علی سراجی صاحب۔ مولانا معین الدیں سراجی صاحب۔ مولانا ممتاز سراجی صاحب۔ ماسٹر راشد اکیلا صاحب۔ معہد کے ناظم اعلیٰ جناب کوثر سچیو صاحب۔ راجپور نگر پالیکا ٩ بیریا کے مکھیا جناب نصر الحق صاحب/ حفظہم اللہ۔ انکے علاوہ دیگر مہمانان عظام کی شرکت رہی

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments