Activities

معہد النور کا دو روزہ سالانہ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر

معہد النور کا دو روزہ سالانہ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر

معہد النور بیریا راجپور نگر پالیکا ٩, روتہٹ کا سالانہ دو روزہ انعامی مقابلہ بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا مؤرخہ 17-18 فروری 2025ء بروز سوموار، منگل دو روزہ سالانہ انجمن کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مختلف زبانوں( نیپالی، اردو، انگریزی, اور عربی) میں مختلف موضوعات پر طلبہ و طالبات نے تقریریں پیش کیں۔پہلے دن کے پروگرام کی صدارت فضیلۃ الشیخ مولانا ذوالقرنین سراجی/ حفظہ اللہ ، اور نظامت کی ذمہ داری فضیلۃ الشیخ سمیع اللہ سراجی و ابو مسفرہ ثناءاللہ اثری کے کندھے پر تھی۔ دوسرے دن کی صدارت ضلعی جمعیت اہلحدیث،مرکز قباءالخیری نیز جامعہ دار الکتاب والسنہ المحمدیہ اور جامعہ حفصہ للبنات کے رئیس فضیلۃ الشیخ محمد شعیب مدنی/ حفظہ اللہ اور نظامت فضیلۃ الشیخ مولانا ذوالقرنین سراجی/ حفظہ اللہ نے فرمائی۔ دوسرے دن اور آخری دن میں مختلف زبانوں میں سامعین کے سامنے تقریریں پیش کی گئیں، فضیلۃ الشیخ سمیع اللہ صاحب سراجی نے خطبئہ استقبالیہ پیش کیا، اور ذمہ داران معہد کی جانب سے مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments