وزارت ثقافت حکومت ہندکے تعاون سے غالب کے156ویں یوم وفات اور غالب اکیڈمی کے56ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے گزشتہ روز غالب اکیڈمی نئی دہلی میں محفل کلام غالب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بیگم اختر کی سب سے کم عمر شاگردہ سینئر غزل سنگر ریکھا سوریہ نے کہا کہ غزل ایک ایسی صنف سخن ہے جس میں صوفیانہ عشقیہ مضامین کے ساتھ ساتھ دنیا کے تمام موضوعات فلسفہ اور سیاست پر بھی شعر کہے گئے ہیں، غالب کی عشقیہ غزلیں گانے کے لیے بہت موزوں ہوتی ہیں ۔اس موقع پر جیسس میری کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انوپما سریواستو نے مترنم آواز میں کئی غزلیں پیش کیں ،جن میں یہ” نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا،نقش فریادی ہے کس کی شوخی¿ تحریر کا، ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے،آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک، کوئی امید بر نہیں آتی، دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئی، درد سے میرے ہے تجھ کو بیقراری ہائے ہائے وغیرہ“ انوپما نے اس انداز میں غزلیں پیش کیں جس سے سامعین نے خوب داد دی۔ طبلے پر تنویر احمد خان پر ساتھ دیا اورہارمونیم پر منیش شرما،گیٹار پر شمّی نے ساتھ دیا۔ اس موقع پر غالب اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر جی آر کنول نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ غالب کے زمانے میں موسیقی کا رواج تھا خود غالب کی غزلیں ان کے زمانے میںگائی جاتی تھیں۔ غالب کو بھی موسیقی کا علم تھا اس لیے سنگر کو طرز بنانے میں آسانی ہوتی ہے غالب کی غزلیں گانے سے آرٹسٹ کی شہرت ہوجاتی ہے۔ اس کی پہچان بن جاتی ہے۔ اس پروگرام کی نظامت کشفی شمائل نے کی۔اس محفل میں متین امروہوی ، ظہیر برنی ،آلوک گئے چند،کمال الدین،ڈی آر گوتم اور کالج کے طلبا موجود تھے۔
Source: Social Media
گارڈن ریچ شپ بلڈرس کے 6500کنٹریکٹ لیبرکے مفاد کےلئے آواز بلند کرنے کی مانگ
بالی گنج پھانڑی کے قریب واقع براڈ اسٹریٹ میں آئی لینڈ آپٹیکل کا افتتاح
محمڈن اسپورٹنگ کلب کی سپورٹس کٹ تقسیم کرنے کی تقریب
انصاف سب کےلئے کے عنوان سے سنکلپ ٹوڈے کا بیداری پروگرام
ہوڑہ میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا گیا
بیت المال ٹکیہ پاڑہ کی جانب سے مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے ٹاپر کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اصـلاح مـلـت کے زیرِ اہتمام سالانہ کتب تقسیم کی تقریب نہایت کامیابی اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی جانب سے مرحوم انیس رفیع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
انجمن ترقی اردو مغر بی بنگال نے سول سروس امتحانات میں اردو کی از سر نو شمولیت پر وزیر اعلیٰ کو مبارک باد پیش کی گئی
ثانیہ تبسم کو میڈیکل امتحان نمایاں نمبروں پاس کرنے پر استقبالیہ دیا گیا