International

حاسد خاتون نے دوسری عورت سے بات کرنے پر بوائے فرینڈ کو قتل کردیا

حاسد خاتون نے دوسری عورت سے بات کرنے پر بوائے فرینڈ کو قتل کردیا

ارجنٹائن میں ایک شخص اس وقت المناک طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب اس کی حاسد مزاج گرل فرینڈ نے اسے سڑک پر ایک دوسری خاتون کو ہاتھ ہلا کر جواب دینے اور خیرت دریافت کرنے پر چاقو سے حملہ کر کے مار ڈالا۔ کہا جاتا ہے کہ تھوڑا سا حسد ہونا تو کسی حد تک رومانوی تعلقات کے حوالے سے بہتر ہوسکتا ہے لیکن بہت زیادہ حاسد مزاجی مہلک ثابت ہوتی ہے۔ اس واقعے کو ہی دیکھ لیں، جب ارجنٹینا کے صوبے بیونس آئرس کے شہر گونزالیز کاتان میں 23 سالہ ماریانو گرنسپن کو اس کی گرل فرینڈ نے اسے اسکی اسکول کی سابق دوست کو سڑک پر ملاقات کے موقع پر ہاتھ ہلا کر جواب دینے پر چاقو سے حملہ کرکے مار دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 21 اکتوبر کی صبح اس وقت پیش آیا جب ماریانو گرنسپن اور اسکی گرل فرینڈ نتاشا پلاویسینو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پیدل چل رہے تھے اس دوران ماریانو کی پرانی اسکول کی دوست نظر آئی جس پر اس نے اس کی خیریت پوچھی۔ یہ دیکھ کر اسکی دوست سخت غصے میں آگئی اور اس نے چاقو سے حملہ کر ڈالا۔ قاتل خاتون جس کی عمر 32 سال بتائی گئی ہے وہ اس سے قبل بھی 2021 میں اپنے ایک سابق بوائے فرینڈ کے سینے پر چاقو سے حملہ کرنے پر ایک سال کی سزا بھگت چکی ہے۔ جبکہ مذکورہ بالا قاتل خاتون کے خلاف مقتول پہلے بھی پولیس کے پاس جسمانی تشدد اور دھمکیوں کی شکایت درج کرا چکا تھا تاہم اس نے بعدازاں معاملہ رفع دفع کرکے پھر سے تعلقات استوار کرلیے تھے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments