تنظیم گیت چاندنی کے زیراہتمام عالمی امن اور بھکتی شاعری پر اجلاس ومشاعرہ کاانعقاد گنڈی پیٹ کے قریب منعقدکیاگیا۔ ہندی اور سنسکرت کے اسکالر ادیب ڈاکٹر پرملتا سریواستو نے پروگرام کی صدارت کی ۔ گولکنڈہ درپن کے ایڈیٹر اور شاعر گووند اکشے نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور مندروں میں منعقد ہونے والی شعری نشستوں کے بارے میں جانکاری دی۔ شاعر ٹھاکر دنیش سنگھ، ارمیلا ورما، ڈاکٹر ایم لکشمناچاریولو، رویندر سنگھ بھدوریا اور راجیش سنگھ ورما نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب کیا۔ یہ کاوی سمیلن ومشاعرہ نہپال سنگھ ورما کے نام معنون کیاگیاتھا۔ جس میں شعراءنے عقیدت، قومی یکجہتی، خیر سگالی اور ملک کے موجودہ مسائل پر اپنے گیت، غزلیں ، مزاحیہ اور طنزیہ نظمیں پیش کیں۔ کوی سمیلن اور مشاعرہ میں گووند اکشے، ڈاکٹر پرملتا سریواستو، شیو کمار تیواری کوہری، انیل کمار گپتا ،ستیہ نارائن کاکڑہ، ٹھاکر دنیش سنگھ، سنیل مشرا، ڈاکٹر ایم لکشمناچاریولو، سنتوش کمار مشرا مادھوریہ، ڈی پریم راج، راجکمار یادو ا ور ڈاکٹر ممتاز سلطانہ نے کلام پیش کیا۔ شاعر گووند اکشے نے بتایا کہ نہپال سنگھ ورما نے گیت چاندنی کی بنیاد رکھی تھی جو ہر ماہ مکمل چاند کی رات کو ایک سیمینار منعقد کرتی ہے۔ نہپال سنگھ ورما بیباک اور غیرجانبدار مصنف ہے۔ انہوں نے ہندی ادبی پروگراموں کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی خدمات فراہم کیں۔ڈاکٹر پرملتا سریواستو نے اپنے صدارتی بیان میں کہا کہ نہپال سنگھ ورما نے حیدرآباد کے ہندی اور اردو شاعروں کی بہت حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے حیدرآباد میں شاعری کا ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی ادبی، ثقافتی، مذہبی اورصحا
Source: social media
زکریا اسٹریٹ میں’ نیومنی جیمس‘ کا افتتاح
بانسبیڑیا کی شگفتہ پروین کی یو جی سی نیٹ میں جونئیر ریسرچ فیلوشپ کے ساتھ شاندار کامیابی
گلاب اسپورٹنگ کلب نے مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا
شدت پسندوں کے ذریعہ قرآنی آیات کی غلط تشریحکو سمجھنا
سول سروس امتحان کے ساتھ مسلمان تجارت کو بھی پیشے کے طور پر استعمال کریں
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
مٹیا برج ٹرافک گارڈ کے آفیسر انچارج مسعود شوکت کی نمائندگی میں اسکول کے طالب علموں نے روڈ سیفٹی ویک منایا
غالب انسٹی ٹیوٹ اور دی دکن مسلم انسٹی ٹیوٹ، پونے کے زیرِ اہتمام جشنِ غالب کا انعقاد
سماجی کاموں کےلئے شری ڈاکٹر سی پی ورما کو اعزاز سے نوازا گیا
معہد النور کا دو روزہ سالانہ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر
کامیاب طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوازا گیا۔
وکست بھارت کی تعمیرمیں دیگر ہندستانی زبانوں کے ساتھ اردو کا غیر معمولی کردار ہوگا:ڈاکٹر شمس اقبال
مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی کے موقع پر مدرسہ قرآنیا پرایمری اسکول میں ڈارئنگ کمپٹیشن کا اہتمام کیا گیا
غالب اکیڈمی میںمحفل کلام غالب کا انعقاد