National

جسٹس شیکھر یادو کو ہٹانے کا معاملہ پارلیمنٹ اور صدر کے اختیار میں: دھنکڑ کا حکم

جسٹس شیکھر یادو کو ہٹانے کا معاملہ پارلیمنٹ اور صدر کے اختیار میں: دھنکڑ کا حکم

نئی دہلی، 13 فروری: راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے آج رولنگ دی کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر یادو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا معاملہ راجیہ سبھا کے چیئرمین کے دائرہ اختیار کا معاملہ ہے اور یہ بالآخر پارلیمنٹ اور صدر جمہوریہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ مسٹر دھنکڑ نے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہ اطلاع سپریم کورٹ کے رجسٹرار جنرل تک پہنچائیں۔ جیسے ہی ایوان میں وقفہ سوالات کی کارروائی ختم ہوئی، مسٹر دھنکڑ نے جسٹس شیکھر یادو کو عہدے سے ہٹانے کے بارے میں گزشتہ سال دسمبر میں کچھ اراکین کی طرف سے موصولہ نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا "معزز اراکین، مجھے 13 دسمبر 2024 کو ایک غیر تاریخ شدہ نوٹس موصول ہوا ہے، جس پر راجیہ سبھا کے 55 اراکین کے دستخط ہیں۔ نوٹس میں الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر یادو کو آئین کے آرٹیکل 124(4) کے تحت ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔‘‘ چیئرمین نے رولنگ دی "آئینی طور پر ذکر کردہ موضوع راجیہ سبھا کے چیئرمین کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور بالآخر یہ پارلیمنٹ اور صدر جمہوریہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔" راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کو اس اعلان کے بارے میں ایوان میں دی گئی اطلاعات کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار جنرل تک پہنچانے کی ہدایت دیتے ہوئے مسٹر دھنکڑنے کہا "دستیاب عوامی اطلاعات اور اس انتظام سے متعلق موصولہ معلومات کے پیش نظر یہ مناسب ہوگا کہ راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل سپریم کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے ساتھ یہ معلومات شیئر کریں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments