Activities

گرمی میں باہر نکلنے سے پرہیز کریں: پروفیسر ڈاکٹر ایم اے پرویز کا مشورہ

گرمی میں باہر نکلنے سے پرہیز کریں: پروفیسر ڈاکٹر ایم اے پرویز کا مشورہ

گرمی میں باہر نکلنے سے پرہیز کریں: پروفیسر ڈاکٹر ایم اے پرویز کا مشورہ ابھی گرمی کا سیزن چل رہا ہے۔ لوگ گرمی سے پریشان ہیں۔ اس میں سن اسٹروک یا ہیٹ اسٹروک ہوجانے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ گرمی کی وجہ سے باڈی کا درجہ حرارت بڑھ جا تا ہے۔مزاج میں چڑچڑا پن آجاتا ہے۔ زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے لوگوںکی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔ہیٹ بیلنس کی کمی وجہ سے بھی ہیٹ اسٹروک ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ گرمی کی وجہ سے پروٹین میں کمی آجاتی ہے۔ جسم کے اعضاءپر اس کا گہرا اثر پڑ تا ہے۔ اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اس کی روک تھام کیسے کرنی ہے۔ گرمی کے دنوں میں موٹا کپڑے پہننے سے پرہیز کریں،شراب سے بھی پرہیز کریں۔ ٹھنڈی چیزیں کھائیں۔واٹر ملن کا زیادہ استعمال کریں۔ کھیرا کا بھی زیادہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے پرویز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پینے میں پانی کا مقدار بڑھا دیں۔ کولنگ ڈیوائس رکھیں۔گرمی سے بچنے کی کوشش کریں۔ چھتری لے کر چلیں، سن گلاس کا استعمال کریں۔ باڈی کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں۔ ٹھنڈا پانی لیں، او آر ایس کا استعمال کریں، ناریل پانی پئیں۔ہلکا کھانا کھائیں، تازہ جوس کا استعمال کریں، لسی ، اور بٹر ملک کا استعمال کریں۔ ٹھنڈا سوپ، واٹر ملن، نارنجی، انار وغیرہ کا استعمال کریں۔ الکوحل سے پرہیز کریں، شربت انار، عرق گلاب،بارلی، ہنی، لیمن واٹر وغیرہ کا استعمال کریں۔ گوشت سے استعمال کم کردیں، چھوٹا کھانا کھائیں ۔ ہیوی مل سے بچیں۔ ہیٹ اسٹروک لگنے کی پہچان یہ ہے کہ اسکین ریڈ ہوجا تاہے۔ باڈی کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ کمزوری لگنے لگتی ہے۔ بیہوش ہوجاتے ہیں لوگ، تکان لگنے لگتا ہے۔پسینہ نہیں نکلنے سے بھی ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہوتا ہے۔ ہاتھ پاﺅں ٹھنڈا ہوجا تا ہے۔ روایتی طور پر کچا آم سب سے زیادہ مفید ہوتاہے۔ آم پنا بنا کر اس کا استعمال کریں۔ کھٹا آم کا استعمال کریں۔ اس طرح لوگ اپنے آپ کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments