نئی دہلی: مرکزی حکومت کے نمائندے جگت پرکاش نڈا اور اور جتیندر سنگھ کے ساتھ ملاقات کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر غور کے لیے ہفتہ کی دوپہر تک کا وقت مانگا ہے۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد سی جے پی کے قومی ترجمان آشوتوش رانکا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت نے پارٹی کے دو دیگر مطالبات پر اصولی طور پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ان میں نیٹ پیپر لیک کے سبب خودکشی کرنے والے امیدواروں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینا اور احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینا شامل ہے۔ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رانکا نے کہا کہ حکومت نے وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر غور کرنے کے لیے وقت مانگا ہے اور انہیں امید ہے کہ دھرمیندر پردھان کو جلد عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ رانکا نے کہا ’’حکومت نے دھرمیندر پردھان کے استعفے کے ہمارے مطالبے پر کل دوپہر تک کا وقت مانگا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت انہیں جلد عہدے سے ہٹا دے گی۔‘‘ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت نے پارٹی کے دو دیگر مطالبات پر اصولی منظوری ظاہر کی ہے۔ سی جے پی ترجمان کے مطابق ان مطالبات میں نیٹ امیدواروں کی خودکشی سے ہلاک ہونے والے طلبہ کے اہل خانہ کو معاوضہ دینا اور طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر اور دیگر قانونی مقدمات واپس لینا شامل ہے۔ رانکا نے کہا ’’حکومت نے نیٹ امیدواروں کی خودکشی سے ہلاک ہونے والے طلبہ کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے اور طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر و قانونی مقدمات واپس لینے کے دونوں مطالبات پر اصولی منظوری ظاہر کی ہے۔‘‘ میٹنگ کے دوران متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم بات چیت کا مخصوص ایجنڈا ابھی باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔ سی جے پی کی جانب سے کارکن سورو داس اور آشوتوش رانکا نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ پارٹی نے مبینہ طور پر حکومت کی جانب سے اپنے دو مشروط مطالبات قبول کیے جانے کے بعد بات چیت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ان مطالبات میں پرامن مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنا اور حالیہ امتحانی بے ضابطگیوں سے متاثرہ طلبہ کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دینا شامل تھا۔ سی جے پی اپنے بنیادی مطالبے، یعنی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر اب بھی قائم ہے۔ اس سے قبل سماجی کارکن سونم وانگچک نے نیٹ امتحان کے معاملے اور ملک کے مسابقتی امتحانی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے مرکزی حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی ملنے کے بعد اپنی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ وانگچک نے مرکزی وزرا جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ کی موجودگی میں میدانتا اسپتال میں اپنی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کی۔
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments