کلکتہ:نیٹ اسکینڈل کے خلاف اور 'کاکروچ جنتا پارٹی' ( سی جے پی ) کی حمایت میں بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں کا احتجاجی مارچ شدید بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا۔ دھرم تلہ میں دھرنے کے دوران مظاہرین کے ایک طبقے اور ہجوم میں شامل بیرونی عناصر نے نہ صرف پولیس پر جوتے اور بوتلیں پھینکیں، بلکہ خبروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹس پر بھی بدترین تشدد کیا۔ اس حملے میں شدید زخمی ہونے والے چار صحافی فی الحال ایس ایس کے ایم ہسپتال کے ٹراما کیئر سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔ جمعہ کی رات تقریباً وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری ہسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں سے آدھے گھنٹے تک زخمیوں کی صحت اور علاج کا حال پوچھا۔ ہسپتال سے باہر آ کر انہوں نے حملے کے ذمہ داروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ"کچھ دن انتظار کریں، مجھے معلوم ہے کہ ان کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ میں ان شرپسندوں کو سچائی دکھاو¿ں گا۔" شو بھندوو ادھیکاری کے بعد باغی ترنمول کانگریس کے رہنما ریتابرتا بنرجی نے بھی ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے صحافیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ"یہ کسی صورت طلبہ کی تحریک نہیں ہے۔ دوسری جانب 'کاکروچ جنتا پارٹی' کی اس تحریک سے وابستہ ایک نمائندے نے الزام لگایا کہ پرامن جلوس میں کچھ 'غدار اور بدعنوان عناصر' گھس آئے تھے جنہوں نے پولیس اور میڈیا پر حملہ کیا۔ تحریک کے اہم منتظم ددیپیا گنگوپادھیائے نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ"اگر کوئی بدامنی یا جھگڑا چاہتا ہے تو اسے ہمارے احتجاج میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں یہ غنڈہ گردی اور تشدد ہرگز نہیں چاہیے۔ ہم اپنے مطالبات کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔" پولیس ذرائع کے مطابق میڈیا اور پولیس پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف جلد سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
10 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments