Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

کولکتہ کی سڑکوں پر طلباء کا غصہ پھٹ پڑا: نیٹ  پیپر لیک کے خلاف سیالدہ سے دھرم تلہ تک ہزاروں کا جلوس، پولیس سے شدید جھڑپیں

کولکتہ کی سڑکوں پر طلباء کا غصہ پھٹ پڑا: نیٹ پیپر لیک کے خلاف سیالدہ سے دھرم تلہ تک ہزاروں کا جلوس، پولیس سے شدید جھڑپیں

کلکتہ: نیٹ سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے خلاف ملک بھر میں جاری طلباءکی تحریک کا سیلاب اب کلکتہ پہنچ چکا ہے۔ جمعہ کے روز سیالدہ سے دھرم تلہ تک طلباءکا ایک ایسا زبردست جلوس نکلا جس نے شہر کے وسطی علاقے کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا۔ دھر متلہ کے ڈورینا کراسنگ پولیس کے ساتھ جھڑپوں، لاٹھی چارج، جوابی پتھراو¿، جوتے پھینکنے اور "چور، چور" کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ عملی طور پر میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے بھاری پولیس فورس اور ریپڈ ایکشن فورس (RAFریف) کو طلب کرنا پڑا۔ دہلی کے جنتر منتر سے اٹھنے والی اس طلبہ تحریک کا اثر اب پورے ملک میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ امتحانی نظام میں شفافیت کی بحالی اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے پر جمعہ کو ہزاروں طلباءکلکتہ کی سڑکوں پر امڈ آئے۔ انتظامیہ نے اتنی بڑی تعداد میں ہجوم کی توقع نہیں کی تھی۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFIایس ایف آئی) اور بائیں بازو کی دیگر طلبہ تنظیموں کی جانب سے بلائے گئے اس احتجاجی مارچ میں ایک غیر روایتی تنظیم 'کاکروچ جنتا پارٹی' (سی جے پی) کے حامیوں اور عام طلباء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ یہ احتجاجی مارچ سہ پہر تقریباً 3:10 بجے سیالدہ اسٹیشن کے قریب سے شروع ہوا۔ شہر کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء ہاتھوں میں جھنڈے، بینرز اور سخت الفاظ پر مبنی پلے کارڈز اٹھائے دھرم تلہ کی جانب رواں دواں تھے۔ ان کا واحد اور دو ٹوک مطالبہ یہ تھا کہ مرکزی حکومت نیٹ سمیت تمام کل ہند امتحانات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی ذمہ داری قبول کرے، اور وزیر تعلیم کو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہیے۔ جب یہ زبردست جلوس دھرم تلہ میں ڈورینا کراسنگ پر پہنچا تو حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس نے پرامن مارچ کو روکنے کی کوشش کی اور بلاجواز لاٹھی چارج کیا۔ دوسری جانب، پولیس کارروائی کے جواب میں مشتعل ہجوم کے ایک حصے نے پولیس اہلکاروں پر پانی کی بوتلیں، جوتے اور دیگر اشیاء پھینکنا شروع کر دیں۔اس دوران پورا ڈورینا کراسنگ "چور، چور" کے پرتشدد نعروں سے گونجتا رہا۔ حالات قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر کلکتہ پولیس کے اضافی دستوں اور ریف نے فوری طور پر پوزیشن سنبھال کر علاقے کو کلیئر کرنے کی کوشش کی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

10 months ago

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments