International

جنگ بندی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام: ’جوہری تنصیبات پر حملے میں امریکہ کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی‘

جنگ بندی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام: ’جوہری تنصیبات پر حملے میں امریکہ کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی‘

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے کوئی اہم مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو کچھ ہوا اس کے بارے میں ’غیر معمولی طور پر مبالغہ آمیز‘ بیان دیا ہے۔‘ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ’یہ واضح تھا کہ انھیں ایسا کرنے کی ضرورت ہے اور جو کوئی بھی سن رہا ہے وہ امریکہ کو بتا سکتا ہے کہ وہ سچائی کو مسخ کرنے کے لیے چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ہم نے خطے میں امریکہ کے اہم اڈوں میں سے ایک پر حملہ کیا اور یہاں انھوں نے اسے کم اہمیت دینے کی کوشش کی۔‘ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ’ٹرمپ کا ایران سے ’ہتھیار ڈالنے‘ کا مطالبہ تو کیا تھا مگر امریکی صدر کا یہ بیان نا مناسب تھا۔‘ آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ’ایران جیسے عظیم ملک اور قوم کے لیے ہتھیار ڈالنے کا ذکر ہی توہین ہے۔‘ ایران کے رہبر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ’امریکہ کی فوجی کارروائی جوہری معاملات یا جوہری افزودگی کے بارے میں نہیں تھی بلکہ ’ہتھیار ڈالنے‘ کے بارے میں تھی۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’ایک دن یہ انسانی حقوق کے بارے میں ہے، دوسرے دن یہ خواتین کے حقوق کے بارے میں ہے، پھر یہ جوہری مسئلے کے بارے میں ہے، پھر میزائلوں کے بارے میں ہے۔‘ لیکن ان کا مزید کہنا تھا کہ ’درحقیقت اس کی اصل وجہ ایک ہی ہے کہ اور وہ یہ کہ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ ایران ہتھیار ڈال دے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments