کلکتہ: صدر حافظ عبدالرزاق نقشبندی ، نائب صدر مختار علی ، جنرل سیکرٹری زل الرحمان عارف اور سیکرٹری مولانا مشرف علی قاسمی نے ایک مشترکہ اپیل میں کہا کہ جمعیت علماءہند، مغربی بنگال ، کلکتہ شاخ کے ذمہ داران اور شہر کے ائمہ کرام، علماءعظام اور دانشوروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 28 نومبر، جمعرات کے دن دوپہر 12 بجے رانی راش منی روڈ پر ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔ اس مظاہرے کا مقصد وقف ترمیمی بل کی مخالفت، مسجد اقصیٰ کے تحفظ، فلسطینی عوام کی حمایت، اور عدل و انصاف کے حصول کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔جمعیت علماء ہند، جو ملک کی آزادی میں قائدانہ کردار ادا کر چکی ہے، شعائر اسلام اور دستور ہند کی حفاظت کے لیے ہمیشہ سرگرم رہی ہے۔ اس موقع پر مغربی بنگال کے صدر مولانا صدیق اللہ چودھری کی قیادت میں یہ احتجاج منعقد کیا جا رہا ہے۔علما نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج کو اپنی ملی اور مذہبی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بھرپور شرکت کریں تاکہ ملت کے مسائل کو مو¿ثر انداز میں حکومت تک پہنچایا جا سکے۔
Source: social media
گلزار صاحب کے بارے میں ف۔س۔اعجاز کی مرتّبہ کتاب,فنونِ گلزار
غیر سرکاری ادارہ جو لوگوں کو مفت میں قانونی مدد پہنچاتاہے
بدر تلہ کے جی این کی طرف سے ضرورت مندوں میںکمبل کی تقسیم
الحراءپبلک اسکول ، دربھنگہ میں سہ روزہ سالانہ کھیل کود مقابلوں کا اختتام
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
سیکولرزم کے چیلنجز پر جسٹس کے ایم یوسف میموریل ٹرسٹ اور مغربی بنگال مسلم مجلس مشاورت کا مشترکہ اجلاس
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
سیکولرزم کے چیلنجز پر جسٹس کے ایم یوسف میموریل ٹرسٹ اور مغربی بنگال مسلم مجلس مشاورت کا مشترکہ اجلاس
محبوب دوعالم کانفرنس
شہر کے کاروباری آصف اقبال کے صاحبزادے یاسر اقبال کی شادی کی تقریب